کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں چترال بازار میں صفائی اور حفظان صحت کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرامد میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں چترال بازار میں صفائی اور حفظان صحت کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرامد میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہے اور بازار میں کہیں بھی کھانے پینے کی اشیاء پکانے والے بیکری، سوئٹ شاپس، پکوڑے سموسے، فروٹ چاٹ کے دکانوں میں کہیں بھی کام کرنے والے افراد نہ تو ماسک اور دستانے پہنتے ہیں اور سرڈھانپے کو بھی ضروری نہیں سمجھتے۔ چترال کے عوامی حلقوں نے اس بات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ انتظامیہ کھانے پینے کی اشیاء کے دکانداروں کو صفائی کے حوالے سے کھلی چھٹی دے دی ہے اور یہ کرونا وائرس کو روکنے کے حوالے سے جاری شدہ ایس اوپیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر خاموشی برتی جارہی ہے۔