اپر چترال وزیر اعظم ٹائیگر ریلیف فورس فیس iiکی تقریبِ حلف برداری۔

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال (نمائندہ چترال میل)آج وزیر اعظم ٹائیگر ریلیف فورس فیسii کی تقریبِ حلف برداری گوارنمنٹ ہائی سکول بونی کے ہال میں منعقد ہوا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال معظم خان،تحصیلدار رب نواز خان۔ٹی۔ایم۔او محمد شفیق کے علاوہ سابق کونسلرز اور ٹائیگر فورس کے رضاکار کثیر تعداد میں موجود تھے۔رضاکاروں کی اکثریت اپر چترال کے بالائی علاقوں سے تھے۔ نوجوان سماجی وا سیاسی راہنما احسان نے نظامت کے فرائض انجام دی۔ تورکھو کے معروف شخصیت قاری نجم الدین ناجیؔ کے تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ ابتدا کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تورکھو/ موڑکھو مکرم خان نے ٹائیگر ریلیف فورس اور ان کے زمہ داریوں کے بارے مفصل گفتگو کی۔آپ نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آپ رضاکارنہ طور پر خدمت کے جذبے کے ساتھ فورس میں ائیے ہوئے ہیں۔ اور اس جذبے کے ساتھ خدمتِ خلق کو اپنا شغار بنائیے۔ اور مستحقیں تک ان کے حقوق پہنچانے میں انتظامیہ کی معاونت کریں۔ اور یہ خدمت کسی تعصب کے بیغر ہر حقدار کے لیے مساوی ہو۔ تاکہ معاشرہ میں انصاف کی فراہمی میں آسانی پیدا ہو۔ آپ نے رضار کاروں کے لیے مرتب شدہ قواعد و ضوابط باقاعدہ پڑھ کر سنادئیے۔ اس کے بعد تقریب میں موجود سابق تحصیل کونسلراور نوجوان قیادت سردار حکیم اور سابق بینگ منیجر اور ممتاز سماجی شخصیت ظہیر الدین نے بھی رضا کاروں سے مخاطب ہوئے۔ا ور انہیں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر معاشرہ میں بہتری لانے میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے انسانیت کی خدمت کے لیے ایک موقع آپ کو دیا ہے۔ اپنی بساط اور دائرہ کار کے مطابق بلا تفریق علاقے کے محروم طبقے تک رسائی حاصل کرکے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نو منتخب رضاکاروں سے باقاعدہ حلف لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ نومنتخب رضاکاروں کی موجودگی انتظامیہ کے لیے مستحق تک پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔آخر میں دعائے کلمات کے ساتھ تقریب اختیتام پذیر ہوا۔