ضلع چترال میں کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر مشکلات سے دوچار لوگوں میں ممتاز سماجی شخصیت اور سوشل ورکر مولانا فتح الرحمن نے مختلف علاقوں میں فوڈ پیکیج تقسیم ک

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) ضلع چترال میں کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر مشکلات سے دوچار لوگوں میں ممتاز سماجی شخصیت اور سوشل ورکر مولانا فتح الرحمن نے مختلف علاقوں میں فوڈ پیکیج تقسیم کی۔ اور تقسیم کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ فون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ کرونا وائرس نے لوگوں کو گھروں کے اندر محصور کر لیا ہے۔ اور کاروبار و دیگر سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں گھریلو اخراجات چلانے کیلئے شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ خصوصا سفید پوش لوگ جو اپنی مجبوری دوسروں کو بتانے سے قاصر ہیں۔ سب سے زیادہ مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس لئے ہم نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے 850خاندانوں میں تاحال امدادی خوراک تقسیم کی ہیں۔ جبکہ تقسیم کا یہ عمل مسلسل جاری ہے۔ تاکہ لوگوں کی کسی نہ کسی حد تک مدد ہو سکے۔ انہوں نے کہا، کہ فوڈ پیکیج کی فراہمی میں اُنہیں چترال کے معروف سماجی شخصیت اور عالم دین قاری فیض اللہ اور شیخ الحدیث مولانا مفتی فیض الدین راولپنڈی کا تعاون حاصل ہے۔ قاری فتح اللہ نے کہا۔ کہ امداد کا یہ سلسلہ کرونا وائرس کے بعد بھی جاری رہے گا۔ اور مستحق نادار افراد کی مدد اور سپورٹ ہوتی رہے گی۔ انہوں نے دیگر مخیر حضرات سے اپیل کی۔ کہ وہ اگر اس علاقے میں کوئی امدادی پیکج تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ تو اپر چترال میں مستحق افراد کا مکمل ڈیٹا اُن کے پا س موجود ہے۔ رابطہ کرکے اس ڈیٹا کے مطابق فوڈ پیکیج مستحقین تک پہنچا سکتے ہیں۔ جبکہ براہ راست اُن سے بھی یہ خدمات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ مولانا فتح اللہ نے کہا۔ کہ موجودہ وقت لوگوں کی مدد کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ہے۔ اس لئے اس کار خیر میں جو بھی مخیر حضرات حصہ ڈالیں گے۔ وہ دُنیا و آخرت میں اُس کا اجر پائیں گے۔