چترال (نمائندہ چترال میل)سابق ممبرصوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت صادق آمین کی انتقال پرغمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کااظہارکرتے ہوئے اُن کی درجات کی بلندی اورلواحقین کی صبرجمیل کے لئے دعاکی ہے۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں صادق آمین کی انمول اخلاق اور اوصاف کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی جدائی پشاورمیں مقیم چترالیوں کے ایک قومی سانحہ ہے اس جیسا با اخلاق انسان صدیوں میں کہیں ایک پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ خدمت ہی وہ راستہ ہے جس سے اللہ اور مخلوق خدا کو راضی کر سکتے ہیں۔انہوں کہاکہ مرحوم صادق آمین کی چترالیوں کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صادق آمین پشاورمیں مقیم چترالیوں کے محسن تھے۔اُن کی رحلت سے چترالیوں کو بڑا نقصان ہوا/سابق تحصیل نائب ناظم فخرالدین
چترال (نمائندہ چترال میل)سابق تحصیل نائب ناظم اپرچترال فخرالدین نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت صادق آمین کے وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے، لواحقین کو صبر اور حوصلہ عطا فرمامیں۔صادق آمین پشاورمیں مقیم چترالیوں کے محسن تھے۔اُن کی رحلت سے چترالیوں کو بڑا نقصان ہوا۔اُن کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں بہت مخلص اور بااصول انسان تھے، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے(آمین ثمہ آمین)
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





