چترال (بشیر حسین آزاد) پرائم منسٹر کا کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا لویر چترال کا قیام میں آ نے کے بعد افتتاحی تقریب جمعہ کے روز مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل علی ظفر اور ڈی سی لویر چترال نوید احمد نے800جوانوں کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق اس ٹاسک فورس کا مقصد کرونا وائرس کی اس عالمی وبا کے دوران عوام میں آگہی پھیلانے اور گراس روٹ لیول پر عوام کی خدمت ہے تاکہ کوئی افراتفری کی صورت حال پیدا نہ ہو اور عوام اس گران ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل ہوسکیں۔ انہوں نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں پر زور دیاکہ وہ ایک جذبے اور مشن کے ساتھ اس مشکل کام کا بیڑا ٹھانے کے لئے خود آگے آئے ہیں اور وہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو انجام دینے میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو ہروقت اپنے سامنے رکھیں اور کسی بھی طور پر تعصب، تنگ نظری سے اپنے دامن کو بچاتے ہوئے سیاسی وابستگیوں سے مکمل طور پر بالا تر ہوکر خدمت کریں۔ انہوں نے لویر چترال کی ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیوی فورس اور چترال سکاوٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس مشکل وقت میں انہوں نے بہت ہی تندہی، دیانت داری اور لگن سے کام کرکے اس مہلک وائرس کو ضلعے سے دور رکھنے میں اہم کردار اداکیا۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل علی ظفر نے کہاکہ اس وقت ہم کرونا وائرس کی عالمی وبا(pandemic)کے حوالے سے ایک فیز سے دوسرے فیز میں داخل ہورہے ہیں جس میں ہم لاک ڈاون میں نرمی لانے جارہے ہیں لیکن اسی لمحے اختیاط اور انتہائی ذمہ دارانہ روئیے کا ثبوت بھی دینا ہے جبکہ ٹائیگر فورس کے رضاکار اس گھڑی میں بہت ہی ضروری نوعیت کی ذمہ داری سرانجام دینے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے چترالی عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان حالات میں مکمل طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے چترال ملاکنڈ ڈویژن کے دوسرے اضلاع کے برعکس اس مہلک وائرس سے اب تک محفوظ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ٹاسک فورس میں شمولیت کا مقصد رضاکاروں کے نزدیک اتھارٹی یا کوئی اور دنیاوی مقصد نہیں ہونا چاہئے بلکہ وہ اسے ایک خدمت خلق سمجھ کر اس کے فرائض ادا کرتے رہیں جوکہ ان کے قیامت کو سنوارنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ رضاکاروں کو ان کہ ذمہ داروں کی نوعیت سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی۔ سی لویر چترال نوید احمد نے کہاکہ انہیں اس ہفتے کے اندر حکومت کی طرف سے خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے جس کے بعد ان کی ذمہ داریوں کا حلقہ بھی تفویض کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کی ایس اوپیز (SOPs) کے مطابق رضاکاروں کا کام صرف اور صرف پبلک سروس ہے جبکہ وہ اپنی ذمہ داری کی انجام دہی کے دوران کسی قوت کا استعمال نہیں کرسکیں گے اور وہ صرف لوگوں کو ترغیب دینے اور انہیں آگاہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک غیر سیاسی ٹاسک فورس ہے جس میں کوئی بھی اپنی سیاسی وابستگی کو ظاہر نہیں کرسکتا اور نہ ہی اپنے آپ کو سرکاری ملازم یا اہلکار ظاہر کرسکتا ہے اور نہ ہی پبلک سرونٹس کے ساتھ تکرار اور نہ کار سرکار میں مداخلت کرنے کا مجاز ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قرنطینہ سنٹروں کے احاطے میں وہ نان ٹیکنیکل کام سرانجام دے سکتے ہیں اور اگر کوئی این جی او راشن تقسیم کرے تو اس کی گھر گھر رسائی کو یقینی بنانا بھی ان کاکام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والے رضاکاروں کو فوری طور پر فارغ کئے جائیں گے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات