کرونا وائرس کی اس عالمی وباء کے دوران آغاخان ہیلتھ سروس چترال ہر جگہ حکومت کے شانہ بشانہ خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہے/ڈی ایچ او ڈاکٹرحیدرالملک

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں آغا خان ہیلتھ سروس کی طرف سے تیارکردہ آئسولیشن وارڈمحکمہ صحت کے حوالے کرنے کی تقریب دروش میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شہزادہ حیدرالملک مہمان خصوصی تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل اے سی دروش عبدالحق اور فیاض قریشی موجود تھے اور ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ضیا ء الملک نے ہسپتال کی نمائندگی کی۔ آغا خان ہیلتھ سروس کی طرف سے انور بیگ نے دس کمروں پرمشتمل اس وارڈ کے لئے ضروری جملہ سازوسامان
جس میں بیڈ،کمبل،ر ضائی،سرجیکل ماسک،N-95ماسک، حفاظتی گلبز، حفاظتی کٹس، سینی ٹائزرتمام وارڈوں کی الیکٹرک فی کیشن،واش رومزمیں پانی کی فراہمی کے لئے پائپ میزائل پمپ اور دوسرے ضروری اشیاء ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی موجودگی میں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حیدرالملک نے اے کے ایچ ایس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ کوالتی ہیلتھ کئر میں یہ ادارہ اپنی ایک انفرادیت کا حامل ہے اور کرونا وائرس کی اس عالمی وباء کے دوران یہ ادارہ ہر جگہ حکومت کے شانہ بشانہ خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئسولیشن وارڈوں کی فوری ضرورت کے پیش نظر اس ادارے نے دروش کے علاوہ گرم چشمہ، بونی اور مستوج میں بھی اس نوعیت کی سہولیات فراہم کرچکی ہے۔ عبدالحق نے کرونا وائرس کے عالمی وباء کے حوالے سے مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کار کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس کی طرف سے تعاون کو قابل قدر ددے دیا اور کہاکہ اس بحران سے نکلنے کے لئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیوں اور کوششوں کو یکجا کرنا ہوگا۔سابق ممبرتحصیل کونسل یوسی ارندوحاجی سلطان ودیگرعمائدین تحصیل دروش نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس چترال مصیبت کی اس گھڑی میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت نے کے شانہ بشانہ خدمات انجام دہے ہیں جوقابل تعریف ہیں۔ اے کے ایچ ایس کے ٹیکو پراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انور بیگ نے کہاکہ ہیلتھ کیر کے بہت سہولیات اور ہنگامی صورت حال میں ضروری وسائل کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔