پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور اس کا بھر پور فایدہ عوام تک پہنچانے کے حوالے سیایک اہم میٹنگ ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال ( نمائندہ چترال میل )چیف سیکرٹری خیبر پختونخوااور ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور اس کا بھر پور فایدہ عوام تک پہنچانے کے حوالے سیایک اہم میٹنگ اج مورخہ 7/5/2020 کو زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں معظم خان اے،اے،سی مستوج کے علاؤہ ٹرانسپورٹ یونین اپر چترال کے صدر اور سیکٹری نے شرکت کیں۔ اس میٹنگ کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے فوائد کو عام شہریوں تک پہنچانا ہئے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد کرایہ نامہ تیار کریں اور ہر صورت نئے کرایہ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ شہری اس بابت اپنی شکایت 24/7 ضلعی انتظامیہ کے کمپلینٹ سیل میں درج کرسکتے ہیں۔
فون نمبر۔ 0943-470025