چترال (نمائندہ چترال میل) پبلک ریلیشنز آفیسر یونیورسٹی آف چترال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کے ششماہی تحقیقی جریدہ یونیورسٹی آف چترال جرنل آف ریلجس اسٹڈیز کو ہائیرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے تسلیم کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ یونیورسٹی آف چترال نے محققین کی سہولت کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کل نو تحقیقی جریدے شروع کروائے ہیں جو کہ OJSکے جدید پلیٹ فارم پر آن لائن اور چھاپ شدہ دونوں صورتوں میں شائع ہورہے ہیں۔فی الحال ان میں سے یونیورسٹی آف چترال جرنل آف ریلجس اسٹڈیز کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے “وائی کٹیگری ” میں منظور کرلیاہے۔جبکہ بقیہ کی ایچ ای سی سے تسلیم کرانے کیلئے دفتری کاروائیاں جاری ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق اس جریدے کے اب تک پانچ شمارے شائع ہوچکے ہیں جن میں ملکی اور بین الاقوامی محققین کی تحقیق شائع ہوئی ہیں۔ یہ جریدہ پرنٹ، آن لائن اور سی ڈی روم ورژن کے تین ISSNنمبر اور DOIکی سہولت کے ساتھ شائع ہورہاہے اور اس جرنل کو دنیا کے گیارہ بڑے انڈیکسنگ ایجنسیوں نے انڈکس کیاہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ چترال جیسے دور افتادہ علاقے میں اعلیٰ معیار کے تحقیقی جریدوں کی اشاعت یقنیاً اس خطے میں تحقیقی کلچر کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ مذکورہ جرنل تک اس کے اپنے ویب سائٹ www.jrs.uoch.edu.pk/ کے ذریعے دنیاکے کسی بھی کونے سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





