چترال (نمائندہ چترال میل) اپر چترال ضلع کے د و علاقوں لون کوہ تریچ اور چرون سے ایک ایک فرد کو پشاور سے آنے کے بعد قرنطینہ سنٹر میں گزارنے کی بجائے اپنے اپنے گاؤں میں چار دن قیام کے بعد کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر مذکورہ گاؤں کے عوام سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ پشاور سے آئے ہوئے افراد کا اپنے گاؤں میں دندناتے ہوئے پھرنا انتظامیہ کے لئے ایک سوالیہ نشان اور غفلت ہے۔ ذرائع کے مطابق تریچ لون کوہ گاؤں کا باشندہ معراج الدین ولد شیر عالم 20اپریل کو پشاور سے روانہ ہوکر اگلے دن اپر چترال کے بونی پہنچے جہاں انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا لیکن وہاں 14گزارنے کی بجائے وہ اس دن اپنے سسرال مداک پہنچے اور رات گزار نے کے بعد اپنے گاؤں پہنچا جہاں اس نے 26اپریل تک قیام کیا اور مسجد میں نماز پڑھنے کے علاوہ گاؤں والوں سے گھل مل گئے۔ اسی طرح چرون سے تعلق رکھنے والے ثناء اللہ ولد صادق اللہ بھی پشاور سے 21اپریل کو بونی کے گرلز کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر میں رجسٹر ہوئے لیکن وہ بھی اپنے گاؤں چرون میں رہنے لگا جبکہ بعد میں دونوں کا نتیجہ مثبت آیا جس سے دونوں گاؤں میں خوف پھیل گئی ہے۔ اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ تریچ میں متاثرہ شخص کے فیملی ممبران سے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیجوارہے ہیں جن کے نتائج آنے کے بعد ہی مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





