گرم چشمہ (نمائندہ چترال میل) کرونا وائرس کی وجہ پھیلے وبا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں اے کے ڈی این کے مختلف ادارے چترال کے مختلف علاقوں میں عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں چترال میں کرونا کے مصدقہ کیس ز میں اضافے کی بنا پر آغا خان ہیلتھ سروس اور آغا خان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ نے چترال کے عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے اس سلسلے میں چترال کے مختلف علاقوں میں آئی سولیشن سینٹر کی تعمیر کاکام زور و شور سے جاری ہے۔ ہمارے نمائندے نے آج اس سلسلے میں گرم چشمہ میں زیر تعمیر 20 بستروں پر مشتمل آئی سو لیشن سینٹر کے سائٹ کا دورہ کیا۔ جہاں آئی سو لیشن سینٹر کی تعمیر کا کام انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے۔مذکورہ سائٹ پر موجود ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ یہ آئی سو لیشن سینٹر 20 مئی تک مکمل کیا جائے گا۔ آئی سو لیشن سینٹر میں 10 بیڈز خواتین کے لئے اور دس بیڈ مردوں کے لئے مخصوص ہوں گے۔ آئی سو لیشن سینٹر کے لئے چھ عدد باتھ اور چار عدد واشن بیسن بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت ہر سہولت فراہم کی جاسکے اور ہسپتال کے عملے کو بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔موقع پرموجود علاقے کے عمائدین نے آغاخان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ اور آغاخان ہیلتھ سروس کے بروقت اقدام کی تعریف کی۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ جس طرح اے کے ڈی این اس سے پہلے پسماندہ علاقے کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرچکا ہے۔ وہ انہی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وباء کے دنوں میں بھی علاقے کے عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کرے گی
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات