آل پارٹیز اپر چترال کی بونی میں میٹنگ۔

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال (ذاکر زخمی سے)آج مورخہ ۵۲ اپریل ۰۲۰۲ ؁ آل پارٹیز اپر چترال کی میٹنگ زیرِ صدارت فضل الرحمٰن صدر اے۔این۔پی اپر چترال شاہ وزیر ہاوس بونی میں منعقد ہوئی جس میں اپر چترال کے مختلف سیاسی پارٹیوں کی نمائیندگی رہی ان میں امیر اللہ پی۔پی۔پی، مولانا جعفر خان جے۔یو۔ائی،کشافت یونس مسلم لیگ،ظفراللہ پروازؔ مسلم لیگ،شاہ وزیر اے۔این۔پی،فیض الرحمٰن اے۔این۔پی، سردار حکیم پی۔ٹی۔ائی اور پرنس سلطان الملک مسلم لیگ شامل تھے۔ میٹنگ میں ذیل متفقہ قرار داد منظور ہوئی۔
یہ کہ عوامی منتخب نمائیندے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ کرونا وائریس کے تشویشناک صورت حال کے پیش نظر اپر چترال میں کرونا ٹیسٹنگ لیب کی فوری سہولت دی جائے۔ یہ کہ تورکھو،موڑکھو میں قرنطینہ مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے۔تاکہ بونی مرکز پر بوجھ کم ہو۔نیچے اضلاع سے انے والے لوگوں کو ان کے قریبی علاقوں پر منتقل کر کے نگرانی کے لیے طریقہ کار واضع کی جائے۔پشاور وَ دیگر علاقوں سے چترال انے والے مسافروں کو اس وقت بھاری کرایہ ادا کرکے انا پڑتا ہے اور ٹرانسپورٹر حضرات حالات سے ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ان پر کڑی نظر رکھا جائے۔موجودہ صورت حال کے پیش نظر اپر چترال میں کل وقتی DHOتعینات کی جائے۔دوسرے اضلاع سے انے والے مال بردار گاڑی،مرغی فروش اور سبزی فروشوں کو حالات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا پابند بنایا جائے۔جو اب تک کسی بھی حفاظتی ہدایات پر عمل پیرا نہیں ہیں۔رمضان المبارک اور لاک ڈاون کے پیش نظر یوٹلیٹی سٹورز میں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ عوام کو حکومت کے اغلان کردہ پیکیج سے مکمل مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔