اپر چترال (ذاکر زخمی سے) رمضان کے مبارک مہینے اشیائے خوردونوش،سبزی،پھل اور اور دوسرے روزمرہ کی استعمال کے ضروری اشیاء کے نرخ مقرر کرنے کے عرض اپر چترال بونی میں اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال محمد ریاض خان کے سربراہی جملہ شراکتداروں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی معظم خان،تحصیلدار رب نواز خان،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولراپر چترال ظفر عالم،صدر تجار یونین محمد شفیع،جنر سکرٹغری بازار ذاکر محمد زخمی اور اشیائے خوردونوش فراہم کرنے والے ڈیلرز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے آغاز میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے اور کرونا وائیرس سے پریشان ِ حال لوگ اس وقت سب کے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اس لیے تاجر برادری خصوصاً رمضان کے مہینے اپنے نفع جتنے کم کر سکتے ہیں اس میں خیر ہی خیر ہے۔ اس کے بعد تجار یونین بونی اور ڈیلرز حضرات ایشائے خوردونوش کے اکثر چیزوں میں اپنے نفع بالکل صفر کرنے پر راضی ہوئے اس طرح ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تجار برادری کے مشترکہ رضامندی پر نہایت موزون نرخ نامے مقرر کیے گئے جو موجودہ حالات میں اس سے موزون نرخ مقرر کرنا شائد ممکن نہ ہو۔اس موقع پر انتظامیہ نے سختی سے ہدایت کی کہ مقررہ نرخنامے پر ہر حال عمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور کسی خلاف ورزی کرنے والے کے لیے کوئی نرمی نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر رمضان المبارک کے مہینے دوکانداروں کو صوبائی حکومت کے طرف سے جو ٹائم شیڈول دی گئی ہے اس سے تاجروں کو اگاہ کیا گیاکہ مخصوص دوکاندار جن کو صوبائی حکومت کے15 اپریل 2020 کے حکمنامے میں لاک ڈاون سے استثنا دی گئی ہے وہ صبح سے سپہر 4بجے تک دوکان کھول سکتے ہیں اس کے بعد بازار مکمل طور پر بند ہو گا۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی معظم خان بہ ہمراہ تحصیلدار رب نواز اور صدر تاجر یونین بونی محمد شفیع بازار کا دورہ کیا۔ اور دوکانداروں کو نئے ٹائیمنگ شیڈول سے اگاہ کیا۔ اور جملہ دوکانداروں سے کہا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے خاطر جو ہدایات دی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کی جائے اس میں دوکاندار کے لیے ماسک کا استعمال، سینٹائزر اور سماجی فاصلے سرِ فہرست ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا۔غفلت کے مرتکب تاجرکے دوکان سیل کر دی جائیگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات