چترال (نمائندہ چترال میل) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر عتیق احمد طارق کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے اپنے پہلے سیشین کیلئے داخلوں کا اعلان کردیاہے۔ شیڈول کے مطابق عمومی فیس کے ساتھ30 اپریل 2018تک داخلے لئے جاسکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 18مئی اور دہرے فیس کے ساتھ 11جون2018 تک داخلے لئے جاسکتے ہیں۔ دورِجدید کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ نظام کے تحت داخلے آن لائن ہی کئے جاسکتے ہیں۔ جس کیلئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ (http://admission.uoch.edu.pk/student/) پر سہولت میسر ہے۔امیدوار اپنا ڈیٹا جب مکمل کرے گا تو خودکار نظام کے تحت فارم سامنے آئیگا۔جسکا پرنٹ نکالنے کے بعدمنظورشدہ یونیورسٹی سے بی اے یا مساوی تعلیم کے ڈی ایم سی /سرٹیفیکٹ کی مصدقہ نقول، دو عدد مصدقہ تصاویر، قومی شناختی کی مصدقہ نقول اور اصل بنک رسید کے ساتھ یونیورسٹی کے شعبہٗ امتحانات کو ارسال کرناہوگا۔ فیس ضلع چترال کے اندر خیبر بنک کے کسی بھی برانچ میں پر جمع کئے جاسکتے ہیں۔(درخواستوں پر کاروائی تب ہوگی جب فارم مادی یعنی کاغذی حالت میں درج بالا دستاویزات کے ساتھ یونیورسٹی کو موصول ہوگی بصورت دیگرآن لائن درخواست پرکاروا ئی روک دی جائے گی)۔ جامعہ چترال کے داخلوں کے حوالے سے دوسری اہم بات یہ ہے کہ چترالی طلبہ و طالبات کی سہولت کی خاطرہائرایجوکیشین کی طرف سے دی گئی چُھوٹ سے استفادہ کرتے ہوئے مذکورہ جامعہ نے مائیگریشن کے سلسلے کو ختم کردیاہے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



