چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں پولی تھین سے بنے ہوئے رنگ برنگی شاپرز تھیلوں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ تحلیل ہونے کے قابل شاپرز متعارف کرکے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے ضلعی حکومت کی مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے جمعہ کے روز چیو بازار سے اتالیق بازار پولوگراونڈ تک مارچ کیا کہ اور عوام میں مفت تھیلے تقسیم کئے۔ تحصیل میونسپل افیسر چترال قادر ناصر اور تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس کے علاوہ معززیں شہر نے کثیر تعداد میں شریک رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کڑوپ رشت، پی آئی اے چوک، اتالیق بازار اور پولوگراونڈ میں موجود شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحول کے دشمن پولی تھین شاپرز کے استعمال کو فوری طور پر ترک کرکے ماحول دوست تھیلے استعمال کرنا شروع کردیں جس کے دیر پا اثرات نہ صرف ماحول پر بلکہ خود ان کے صحت پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل انتظامیہ اور ٹی ایم اے اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے لیکن عوام کی بھر پور تعاون اور شرکت لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے پولی تھین شاپرز کا خاتمہ اولین مرحلہ ہے جبکہ شہر کے نمایان مقامات پر غلاظتوں اور کوڑا کرکٹ سے صاف رکھنے کے لئے سب ڈویژنل انتظامیہ اور ٹی ایم اے نے لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر عمل شروع کردیا ہے جس کے مثبت نتائج برامد ہورہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی