پشاور( نمائندہ چترال میل) وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا اکبر ایوب نے پاکستان میں تعلیم کے میدان میں اپنی نوعیت کی پہلی آن لائن سروسز کی فراہمی کا آغاز خیبرپختونخوا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے ویب سائٹ پر جمعہ کے روز کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم اکبر ایوب نے ریمارکس دئیے کہ ملکی سطح پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کا پہلا منفرد آن لائن ڈیجیٹل انقلابی قدم ہے۔ چئیرمین پشاور بورڈ قیصر عالم کی سرکردگی میں موجود حالات کے پیش نظر کورونا وباء کی ممکنہ پھیلاو کی تدارک اور طلباء کی آسانی کے لئے کم وقت میں جدید آن لائن سہولیات کا آغاز کیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر پر سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم، چئیرمین پشاور تعلیی بورڈ قیصر عالم اور سیکرٹری پشاور بورڈ بشیر یوسفزئی بھی موجود تھے۔ وزیر تعلیم نے آن لائن سروسز کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ طلباء سے گھر بیٹھے بورڈ کی بیشتر سروسز کی رسائی اب چند منٹوں کی رہ گئی ہے۔ اس کی بدولت اب طلباء و طالبات گھر بیٹھے بیشتر سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ دیگر بورڈز میں بھی آن لائن سروسز کی فراہمی جلد از جلد ممکن بنائیں گے کیونکہ یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر خدمات کی فراہمی ہو۔
پشاور بورڈ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جن انتھک محنت کی بدولت یہ کامیابی ایسی وقت حاصل کی گئی ہے جب کورونا وباء کی وجہ سے نظام زندگی کا پہیہ جام ہو چکا ہے اور پوری دنیا سماجی دوری پر ہے ایسے میں یہ احسن اقدام قابل تعریف ہے۔
پشاور بورڈ کی جانب سے شروع کئے گئے بیشتر آن لائن سروسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہا کہ ان سہولیات میں مختلف قسم کے ڈاکومینٹس کے حصول کے ساتھ ساتھ ان کی تصدیق اور فیس جمع کرنے کی سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب طلباء بورڈ سے بورڈ تک اور بورڈ سے جامعہ کے لئے مائیگریشن کا حصول آن لائن کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایف ایس سی اور میٹرک سرٹیفیکیٹ، ڈی ایم سی کے ڈوپلیکیٹ کا حصول بھی ہو گیا ہے جبکہ طلباء تعلیمی اسناد کی تصدیق بھی آن لائن کر سکیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اب طلباء نمبرات کی ری ٹوٹلنگ کے لئے بھی پشاور بورڈ کی جانب سے دئیے گئے آن لائن سروسز استعمال کر سکیں گے۔ پاکستان میں کہیں سے بھی طلباء آن لائن سروسز کے لئے اپلائی کر سکیں گے جبکہ اسی وقت آن لائن بینک ڈپیازٹ سلپ بھی مہیا کی جائے گی۔ طلباء تک تعلیمی اسناد گھر کی دہلیز پر پہنچانے کی سہولت پر بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ اب ارجنٹ میل سروس کے ذریعے متعلقہ تعلیمی اسناد گھر پر پہنچا دئیے جائیں گے۔ جبکہ اگر کوئی طالبعلم چاہے تو پشاور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود آن لائن چیٹ روم آپشن سے بورڈ کی سرگرمیوں اور دیگر معلومات کسی بھی وقت حاصل کرسکتا ہے۔ بورڈ چئیرمین یا کسی بھی دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کے لئے ویب سائٹ پر اپوائنٹمنٹ لے جا سکے گا۔
وزیرتعلیم اکبر ایوب نے اس موقع پر خیبرپختونخوا کے دیگر تعلیمی بورڈز کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرز پر دیگر تعلیمی بورڈز بھی آن لائن سروسز کا اجراء کریں تاکہ طلباء کو بروقت اور فوری خدمات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





