چترال (نمائندہ چترال میل) الخدمت فاونڈیشن نے چترال لویر ضلعے میں لاک ڈاؤن سے متاثر علاقے کے معاشی طور پر کمزور ترین گھرانوں میں راشن پیکج کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا جبکہ مستحقین کی نشاندہی کے لئے سروے کرنے کے بعد ایک ڈیٹا بیس بنالیا گیا ہے جس میں یتیموں، مسکینوں، بیواؤں، مغذوروں اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں کی الگ کٹیگری شامل ہیں جنہیں مرحلہ وار امداد فراہم کی جائے گی۔امدادی پیکج کی تقسیم سے پہلے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے بریفنگ دی گئی جس میں ڈی سی لویر چترال نوید احمد، ڈی پی او لویر چترال وسیم ریاض خان، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل علی ظفر اور الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، ضلعی صدر نوید احمد بیگ، سینئر نائب صدر وجیہ الدین، نائب صدر عمیر خلیل موجود تھے جبکہ انجینئر ابرارالرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مستحقین کا یہ ڈیٹا بیس اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ہے جس میں 5500سے زائد افراد کو رجسٹر کئے گئے ہیں اور پیکج کی فراہمی کا عمل کوئی بھی اپنے موبائل فون سیٹ پر دیکھ سکتا ہے جبکہ اس میں شفافیت سمیت دوسری خامیوں سے پاک کرنے کی حتی الوسع کوشش کی گئی ہے جس میں ایک رجسٹرڈ فیملی کو محروم رکھ کر دوسرے فیملی کو دو دفعہ پیکج دینے کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی۔ انہوں نے کہاکہ سروے کے عمل میں لویر چترال کے تمام 14یونین کونسلوں کو شامل کئے گئے ہیں جہاں مستحقین کی فہرست کو حتمی شکل دیتے وقت مقامی عبادت گاہوں کے پیشواؤں سے بھی رائے لی گئی تھی۔اس موقع پر سابق ناظم مغفرت شاہ نے مزید پیکج کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس میں مستحقین کو ایک جگہ جمع کرنے کی بجائے الخدمت کے رضا کاروں کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے کہ وہ ہر ایک مستحق کے گھر میں لے کر ان کو تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر ڈی سی، ڈی پی او اور کمانڈنٹ نے الخدمت فاونڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس ادارے نے ملک بھر میں اپنی بے لوث خدمت کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری رکھا ہوا ہے۔ا نہوں نے پیکج کی تقسیم کے مرحلے کو مزید شفاف بنانے اور اس عمل کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پروٹوکول پر عمل درامد کرنے پر بھی زور دیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات