پشاور(نمائندہ چترال میل) ایم پی اے ہاسٹل میں مولانا عبد الاکبر چترالی (ایم این اے) کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، سابق ایم پی اے سلیم خان، سماجی رہنما صادق امین، مجاہد خان اور سماء ٹی وی کے رپورٹر فیاض احمد نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے چترال میں قائم قرنطینہ مراکز میں حفاظتی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، کیونکہ قرنطینہ سنٹر میں بتائے گئے پروٹوکول پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے۔ قرنطینہ میں کھانے پینے کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ لوئر اور اپر چترال میں کورونا وائرس سے نمنٹنے کیلئے الگ پالیسی نہیں ہونی چاہئے۔ تمام تر صورتحال پر بحث و مباحثہ کے بعد اس فیصلے تک پہنچے ہیں کہ چترال میں موجود تمام سکول بالخصوص ہائی سکول کو قرنطینہ سنٹر قرار دیکر اس میں تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر مقامی لوگوں کو وہاں ٹھہرایا جائے۔ ان قرنطینہ سنٹر میں کھانے پینے کے علاوہ صاف بستروں کے انتظامات ہونے چاہئے۔اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پالیسی کی کی تیاری میں کسی بھی اسٹیک ہولڈر ز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ہے۔ لہذا ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے ایک اعلی سطحی اجلاس بلایا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





