*کورونا بمقابلہ ڈاکٹرز پلس علماء۔۔(تحریر: شہزادہ مبشرالملک)

Print Friendly, PDF & Email

٭ طمانچہ :
آخر یہ کونسے ماہریں اور ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تھا کہ…. بریلرز مرغیوں… کی… وھمڑی ڈاٹسن… سے…کوروناجی… دور بھاگتے ہیں۔اگر مسافر ان… کیمیائی گاڑیوں… میں سفر کریں گے تو محفوظ رہیں گے۔ کیونکہ کوئی بھی سکورٹی اہلکار… کورونا جی…سے تو خوش دلی سے گلے ملے گا مگر اس…. کیمیائی ہتھیار برادر ڈاٹسن … سے ضرور دور بھاگے گا… کورونا سے تو…ہاتھ… نہ ملا کے بھی اور… ماسک … لگا بھی بچا جاسکتا ہے مگر یہ… مست ہواؤں… کی… سونامی… لاہور میں… اڑان بھرئے… تو… خنجراب… تک کے مکینوں کو… رونق بہار… سے مستفید کردیتی ہے۔ یار لوگوں… کا پوچھنا ہے آخر تبدیلی حکومت … ہاتھ دھو… کے بے جان کورونا کے پیچھے کیوں پڑی ہے جو انسانوں کو انسانی شکنجے سے چڑھانے اور بہت سوں کو… مالا مال.. کرنے کے مہم میں نکلا ہے۔اگر پابندی لگانی ہی ہے توہمارے ملک کے… غوصلے… وزیراعظم اور کابینہ کے… برفیلے… وزرا ان امراض کے مجموعے… بریلرز… کولڈ ڈرنگیس، گیرس ملا گھی، سرفیلے دودھ، یوریلے لسیی، گاٹریلے صابن،ریتیلے چائے، بھوریلے مصالجات اور… گوریلے اہلکاروں… سے قوم کو نجات کیوں نہیں دیتے۔ جو پاکستان کے… غریب عوام…کے ساتھ ساتھ… اداروں…. کو بھی… امریکی سنڈی… بن کے چوس رہے ہیں۔ چترال… کو اہل دانش… کورونا… کے حوالے سے ایک… محفوظ ترین علاقہ… تصور کرتے تھے۔ کیونکہ یہاں کے داخلی دروازے دو ہی ہیں ایک تو بند ہے اور… ٹنل میں بے مثال… سکورٹی موجود ہے۔جنگل کے بادشاہ کی مرضی ہے جسے چاہے… برایلرز… کے ساتھ ارسال کردے۔ جس پہ …کرم… ہوا … سبزیوں… کی رکھوالی کے بہانے روانہ کیا۔ جیسے چاہا…. تیل کی گاڑیوں کی زینت بنادی۔ سردی میں… ہاتھ گرم… ہوئے تو…خوراک… کی گاڑیاں… حاضر خدمت ہوئیں۔ اس کمال دانش مندی اور سیکورٹی پر میں ہر بار توجہ دلاتا رہا…. آج کل…. نقار خانے میں…. طوطی… کی کوئی سننے والانہیں … طوطے… کی کون سننے گا وہ بھی ان… ہنگامی آیام… میں جہاں تمام اداروں کی… بڑوں… کی توجہ… لوگوں کی… جان… بچانے پہ ہے… اہلکاروں… کی کرم نوازیوں پر نہیں۔
٭ مسافر برائے سیل:
درجنوں…. مسافروں… اور ڈرائیوروں نے یہ شکایت کی اور سوشل میڈیا میں چیختے رہے کہ …. ٹنل… سے نکل کر…لوٹ سیل… لگی ہوئی ہے جہاں… سیکورٹی اہلکاروں… کی موجودگی میں… مسافروں… کی نیلامی کرائی جاتی ہے۔ اور ان میں… جوانوں… کا بھی مناسب بلکہ بہت ہی مناسب حصہ ہوتا ہے۔ جو کسی بھی… باوردی فورس… کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ہمارے اداروں کے ذمہ داروں کو بدنامی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنا چائیے اور… خفیہ ادوروں… کو بھی چاہیے کہ… قرنطینہ… سے نکل کر لوگوں کے حالات کا خود جائزہ لیں اور… کالے بھیڑوں… کے خلاف ادادروں کے دست و بازو بننے۔اور مسافروں کو سہولیات فراہم کریں تاکہ اس… موذی مرض… کا احسن طریقے سے مقابلہ ہوسکے۔
٭دیروجی کمانڈر:
ہمارے اعلیٰ …. انتظامات… کے طفیل…. قرنطینہ… کے… کورونا بردار مجاہدین… جلوہ افروز ہوتے جارہے ہیں۔ جو اگر چہ… دیروجی کمانڈر… کی قیادت میں تھوڑے ہیں۔ مگر ہماری… انتظامی.. سماجی… مذہبی… اور… چترالی… غیر سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو… دیرو جی کمانڈر… کے جانبازوں… میں اضافہ روشن نظر آتا ہے کیونکہ…. نسوار… کے متوالے…. ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں کہ مصداق….گلی محلے اور گاؤں میں بے شمار ہیں۔لاک ڈوان کے نام پر بھی ایک لطیفہ جاری ہے… کالونی کے سامنے ایک اہلکار… دوڑتے ہوئے ہماری گاڑی کے سامنے آئے اور بڑی بے تابی اور خوشی سے کہا” ہائے کیہ اسے“ میں نے حیرت سے پوچھا کون؟ بولا ”…کورونا… اس لیے گاڑیوں کو بازار میں داخلے کی اجازت نہیں…. لوگ جم غفیر بن کے پیدل جارہے ہیں“ میں نے حیرت سے جلوس کی طرف اشارہ کیا یہ… کورونا… کیا گاڑیوں کے لیے خطرہ ہے یا لوگوں کے لیے تو سادگی سے فرمایا… اوپر سے آرڈر ہیں کہ گاڑیوں کو روکیں باقی لوگوں کی مرضی… بغل گیر ہوں کہ گیر بغل… ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں کہ کندھوں سے سینا ملائیں… ہجوم بنائیں کہ… کناکنا دے جانا ہے… کورونا دی گھر… میرا کیا ہے مجھے تو گاڑی روکنا ہے… کورونا.. روکنا تواللہ کا کام ہے۔
٭ کورونا کے اتحادی:
ان دو مہینوں میں… بھوک… سے اتنے لوگ نہیں مرے جو… کوروناسرکار.. نے پھڑکا دئیے ہیں۔ سب سے زیادہ خطرہ… ڈاکٹرز… کو لاحق ہوگیا ہے… ہم نے شروع میں ہی التجا کی تھی کہ… مسیحاء کو بچا لو… اب وہ وقت آگیا ہے کہ ایک کثیر تعداد میں… ڈاکٹر ز اس موذی وائرس کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ جو لمحہ فکریہ ہے… اگر… حفاظی آلات … ڈاکٹرز کو نہ بچا سکیں تو عوام کا کیا ہوگا۔ حکومت کمزور اقدامات اور…. دونمبری آلات… کو لے کر… لاک ڈاون… کا خاتمہ کرنے جارہی ہے۔ اور دوسری جانب کچھ… علماء کرام… رمضان کی آڑ میں… کورونا کا اتحادی… بن کے اس کے لیے…مسجدوں… کے دروازے وا کیے جارہے ہیں۔ یہ سب جانتے ہوئے بھی کہ جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے اور.. . فائر برگیڈ ز … کا عملہ(ڈاکٹرز) چیخ رہے ہیں کہ ….آگ… میں مت… کودو…. مگر خطروں کے کھلاڑی حکمران… اور ایمان کے…بیوپاری… پوری قوم کو لے کر آگ میں… عشق… کی مصداق چھلانک لگا چکے ہیں۔
؎ بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق عقل ہے محو ے تماشہ لب بام ابھی۔
دنیا بھر کے… امیرترین ممالک اگر… لاک ڈاون… کا خاتمہ کررہے ہیں تو ان کے پاس انتظامات، وسائل اور دولت کے ذخائر ہیں۔ ہم… کس ٹیکنالوجی، کن ذخائر، کن وسائل اور… حفاظتی… اقدامات کے بھروسے پر لاک ڈاون کا خاتمہ کر رہے ہیں۔کیا … دس روپے کے… ماسک… کارپالک صابن… اور… پیناڈول… کے سہارے یہ سب کرنے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر چیخ رہے ہیں کہ ہمارے پاس علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں…. ہیلتھ کا نظام ہی بیٹھ جائے گا پھر بھی حکمران، تاجر اور علماء لوگوں کا… خون ناحق… اپنے سر لینے کو تیار ہوچکے ہیں۔ اگر مسجدالحرام اور نبوی ﷺ میں زندگی میں پہلی بار… دس رکات… کے مختصر تراوئح ہوسکتے ہیں تو ہمارے مساجد میں کیوں نہیں؟ ایسا لگ رہا ہے اللہ کو اپنے نبی کی ہر ادا اور سنت سے پیار ہے تبھی تو… رمضان… اس بار ان بھولے بسرے… سنتوں کو زندہ کرنے… غیبی ماحول… کو ساز گار بناکے آرہا ہے۔ اور اس آزمائش کی گھڑی میں… ڈاکٹروں… کا کہنا اگر نہیں مان رہے ہیں ہمارے حکمران۔ اسکے علماء اور عوام تو ا للہ کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر تو عمل کریں… احتیاط.. برتیں.آپ ﷺ کا فرمان ہے ” ایک دور آئے گا ایسی… وبائیں… پھوٹ پڑیں گی کہ…. لیٹنے والا(کوروٹائین) کھڑے ہونے والے سے اور…کھڑا… ہونے والا چلنے والے سے اور…چلنے… والا… دوڑنے… والے سے بہتر ہوگا۔جان لو وہی… محفوظ… رہاجس نے…. علحیدگی..(کورٹین) اختیار کی۔ (بخاری)
٭٭٭٭٭