دروش کے قریب خوفناک حادثہ،، ایک خاتون اور شیر خوار بچی جاں بحق اور آٹھ افراد شدید زخمی

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترا ل میل) لویر چترال میں دروش کے قریب کالکٹک گاؤں میں دو انتہائی تیز رفتار غواگئے موٹر کاروں میں خوفناک تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری جس سے ایک خاتون اور ان کی شیرخوار بچی جان بحق اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردئیے گئے۔
ایس ایچ او تھانہ دروش بلبل حسن نے میڈیا کو بتایاکہ بدھ کے روز غواگئے نمبر3517عشریت گاؤں سے دروش آرہی تھی کہ کالکٹک کے قریب اس کا سامنا مخالف سمت میں آنے والی ایک اور غواگیے گاڑی 4649سے ٹکراؤ ہوا اور گاڑی بے قابو ہوکر دریا کے کنارے جاگری جس کے نتیجے میں شاہدہ پروین زوجہ نور اسلام ساکنہ عشریت اور ان کی شیر خوار بچی مناہل جان بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں تاجبر سلطان زوجہ امین اللہ، شاہ زیب ولد زرشاد، محمد سید ولد زرشاد، فہیم اللہ ولد امین اللہ، شمیم احمد ولد سید احمد، برہان الدین ولد شمس الدین،سراج احمد ولد اقبال ا حمد ساکنان عشیریت زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال دروش پہنچا یا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ تیز رفتار ی اور غفلت پر دونوں غواگئے ڈرائیوروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات 320, 334اور 37کے تحت مقدمہ پرچہ چاک کیا گیا ہے۔