چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے تعلق رکھنے والے ہاکروں عبدالحمید خان، گل محمد اور حبیب خان نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کی مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے بے روزگار ہونے کی وجہ سے ان کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے ان کے لئے خصوصی پیکج فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے بال بچوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نا ن نفقہ دینے کے قا بل ہوسکیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر اخبارات ورسائل فروخت لوگوں تک پہنچاکر وہ اس گرانی ومہنگائی کے دور میں گزراوقات کررہے تھے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ان کی دہاڑی ختم ہوکر رہ گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ معاشی طور پر نہایت کمزور ہوگئے ہیں جبکہ ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آنے والی ہے۔ انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام سے بھی ان کو کچھ نہیں مل سکا اور دوسرے حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کی طرف سے بھی ان کو کوئی پیکج نہیں ملا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





