چترال (نمائندہ چترل میل) چترال میں سب سے پہلے کرونا وائرس کا شکار بننے والے چیو ڈوک میں مقیم ضلع اپر دیر کا باشندہ شہاب الدین کے اہل خانہ اور ان کے ساتھ قرنطینہ میں رہائش پذیر افراد کا ٹیسٹ منفی آئی ہے جن سے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے پشاور لیبارٹری بھیجودائیے گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے بتایاکہ شہاب الدین کے قریب رہنے والے افراد کاکرونا ٹیسٹ منفی آنے سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے شہر میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ تاحکم ثانی لاک ڈاؤن اسی اسکیل پر جاری رہے گا کیونکہ چترال میں گزشتہ دن کرونا کے چار کیس سامنے آنے کے بعد غیر معمولی اختیاط برتنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ڈاون ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے ان لوگوں کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ کو کردیں جوکہ قرنطینہ سے چھپ کر گھر پہنچ گئے ہوں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





