کروناوائرس کومذاق سمجھ کرغفلت کاارتکاب ایسی سنگین غلطی ہوگئی جس کامداواکسی بھی صورت نہیںکیاجاسکے گا۔فوکل پرسن اپر چترال رحمت علی جعفر دوست

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعودکے فوکل پرسن ممتازسوشل ورکروچیئرمین چیپس رحمت علی جعفردوست نے یوسی یارخون کے قرنطینہ سنٹرگورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول بانگ میں سابق ناظمین،اسماعیلی لوکل کونسل کے عملے اوردیگرعمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کروناوائرس کومذاق سمجھ کرغفلت کاارتکاب ایسی سنگین غلطی ہوگئی جس کامداواکسی بھی صورت نہیںکیاجاسکے گا۔چترال کوکروناوائرس سے بچنے کے لئے ہرفردکوانتہائی ذمہ داری کاثبوت دینے کی ضرورت ہے۔اپرچترال انتظامیہ کے پاس وسائل نہیں ہونے کے باوجو انہوں نے اپنی بساط سے بڑھ کرکام کررہے ہیں جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ سماجی فاصلہ رکھنے اورگھروں کے اندربیٹھنے کے طریقوں سے متعلق لوگوں کوتربیت فراہم کرناہرایک شہری کی ذمہ داری ہے صحیح معنوں میںصفائی اورغیرضروری نقل وحمل سے پرہیز اس وائرس سے بچنے کے لئے نہایت اسان طریقے ہیں۔شہروں سے آنے والے زیادہ ترمحنت مزدوری سے وابستہ لوگ ہیں جن کوکروناوائرس کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرسابق یوسی ناظم پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما محمدوزیرخان،سماجی کارکن (ر)حولدارغازی خان،سابق کونسلرسلطان حیات اوردیگرنے کہاکہ کروناوائرس سے پوری دنیامتاثرہوچکی ہے لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں ان کامزدوری نہ ہونے کی وجہ سے گھرکاچولہانہیں چلنے کاخطرہ ہے حکومت نے امداد کرنے کاجودعویٰ کیاتھااس پربھی کوئی عمل نہیں ہوا۔احساس پروگرام کے رقوم سے اکثرحق دارلوگ رھ جاتے ہیں اوراثررسوخ والے لوگوں کومل رہے ہیں۔انہوںنے ضلعی انتظامیہ اورمقامی پولیس کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دوسرے شہروں سے آنے والے افرادکوبغیرقرنطینہ چھوڑنے کی وجہ سے یوسی یارخون میں درجنوں لوگ بغیرقرنطینہ کے نہ صرف اپنے گھرو ں میں رہ رہے ہیں بلکہ سوشل ڈسٹنسنگ کوبالائے طاق رکھ کرعام لوگوں سے گل مل رہے ہیں جن کے بارے میں مقامی پولیس کواطلاع دینے کے باوجودکوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لایاگیاجس سے یوسی یارخون کے عوامی حلقوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے اُن کوفوری طورقرنطینہ میں منتقل کیاجائے۔انہوںنے مزیدکہاکہ کم عمر موٹرسائیکل سواراورڈبل سواری پرمکمل پابندی عائد کیاجائے باربارانتظامیہ اورپولیس کے نوٹس میں لانے کے باوجود کارروئی نہیں کی جاتی ہے۔اوردفعہ 144کے خلاف ورزی کرنے کے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کیاجائے عوام کواس پرعمل پیراہونے کی سختی سے ہدایت کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ کروناوائرس کے حفاظتی اقدامات پرسختی سے عملدآمدکیاجائے۔کروناوائرس کے روک تھام حوالے سے سیاسی وسماجی لوگوں کونظراندازکیاجاتاہے جس کی وجہ سے مسائل پیداہوتے ہیں۔جہاں بھی دوکانوں میں دیکھتے ہیں پانچ چھ بندے نظرآتے ہیں ضلعی انتظا میہ اورمقامی پولیس کوجس پرسنجیدہ گی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے سے ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعودسے ٹیلی فون پربات کی گئی جنہوں نے پولیس کوسختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کروناوائرس کے حوالے کسی قسم کے بھی نرمی برداشت نہیںکریں آئندہ عوام کوشکایت کاموقع نہیں دیاجائے گااورضلعی انتظامیہ اپنی بساط کے مطابق عوامی خدمات میں دن رات مصروف عمل ہیں۔نیچے اضلاع سے آنے والے افرادکو بغیرقرنطینہ گھوم پھرنے کی اجازات کبھی بھی نہیں دی جائے گی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گا۔