چترال بمبوریت روڈ کو منگل کے روز ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد مسافروں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال بمبوریت روڈ کو منگل کے روز ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد مسافروں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ پشاور اور دوسرے مقامات سے بمبوریت اور رمبور وادی جانے والے کئی فیملی پھنس کر رہ گئے تھے۔ ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن لویر چترال عثمان خان نے بتایاکہ حالیہ بارشوں سے مختلف مقامات پر تودہ اور پتھر گرنے سے سڑک مکمل طور پر منقطع ہوگیا تھا جسے لوگوں کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے محکمے کے کارکنان نے دن رات ایک کرکے دوبارہ ٹریفک کے قابل بنالیا ہے۔