اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس سے صورتحال انتہائی افسوسناک ہونے لگی۔ مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں بھی تیزی کیساتھ اضافہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 8ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 159ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے آج 21افراد جاں بحقہو گئے ہیں جبکہ 252نئے کیسز بھی سامنے آئیں ہیں۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7993تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخواہ میں ہوئی جو کہ 60ہیں، سندھ میں
55، پنجاب میں 41، بلوچستان میں 5گلگت میں 3اور اسلام آباد میں اب تک کرونا وائرس کی وجہ سے 2ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بروز اتوار ملک بھر سے 21ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 252نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔