ضلعی انتظامیہ نے ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے چوری چھپے آنے اور قرنطینہ سے بچ جانے والوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے متعدد افراد کو دوبارہ قرنطینہ میں داخل کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ضلعی انتظامیہ نے ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے چوری چھپے آنے اور قرنطینہ سے بچ جانے والوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے متعدد افراد کو ان کے گھروں اور رہائشی مکانات سے واپس لاکر قرنطینہ میں داخل کرنے کاسلسلہ شروع کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے کہا ہے کہ متاثرہ جگہوں سے چترال سفر کرنے والوں کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ چودہ دن قرنطینہ میں گزار لیں تاکہ ان سے کرونا کی مہلک وائرس کے پھیلنے کا خطرہ نہ رہے۔ انہوں نے عوامی حلقوں کی طرف سے اس