اپر چترال (ذاکر زخمی سے)الخدمت فاونڈیشن اپر چترال ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی موجودہ حالات کے پیش نظر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے اپر چترال کے گرلز ڈگری کالج قرنطینہ مرکز میں آج الخدمت کے صدر حاجی عبد الکبیر اور امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو کی موجودگی میں حفاظتی ماسک، سینٹائزر اور صابن تقسیم کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو الخدمت کی رضا کارنہ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابلِ تقلید قرار دی۔ یاد رہے کہ الخدمت فاونڈیشن ہر پریشانی اور مصیبت کے وقت خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اور لوگوں کے دکھ درد بانٹتے ہیں۔ اس وقت نہ صرف بونی قرنطینہ سنٹر بلکہ اپر چترال کے مختلف ہسپتالوں میں حفاظتی ساماں تقسیم کر چکے ہیں۔ صدر الخدمت حاجی عبد الکبیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس وقت اپر چترال میں الخدمت کے پاس وسائل نہ ہونے کے برابر ہے پھیر بھی محدود وسائل کے باوجود ہم اپنے پریشان حال بھائیوں کو یہ احساس دلا رہے ہیں کہ ہم پریشانی کی اس الم میں آپ کے ساتھ ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الخدمت فاونڈیشن اپر چترال میں بھر پور خدمات انجام دینے کے لیے حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال قرنطینہ میں موجود افراد سے ان کے خیریت اور مسائل کے بارے دریافت کی اور انہیں ہر قسم کے سہولت بہم پہنچانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات