چترال (نمائندہ چترال میل)غیر مقامی وہ افراد جو بے غیر کسی پیشگی اجازت نامے اپر چترال میں پائے گئے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اپنے دفتر میں تجار یونین بونی اپر چترال کی نمائیندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی کرم سے لوئیر چترال اور اپر چترال اب تک کرونا وائیریس سے محفوظ ہے۔ ا س صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ اور عوام کو ملکرکام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر تجار یونین کے صدر محمد شفیع اور جنرل سکرٹری ذاکر زخمی نے اس بات پر شدیدتحفظات کا اظہار کیا۔ کہ کرونا زادہ ضلعوں سے مختلف گاڑی جو سبزی،پھل، مرغی وغیرہ لیکر اتے ہیں۔ وہ حالات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی بالکل پرواہ کیے بے غیر اپر چترال کے کونے کونے تک پہنچتے ہیں اور ساتھ دیہات میں بھی غیر مقامی افراد کے گھومنے پھیرنے کی شکایات ملتے رہتے ہیں جو کہ موجودہ صورت حال میں خطرے سے خالی نہیں۔انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں پر کڑی نظر رکھ کر حکومت اور انتظامیہ کی واضع کردہ حفاظتی اصولوں پر مکمل عمل درامد کرائیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان ادلدین نے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ حکومتی واضع کردہ اصولوں پر سختی سے عمل درامدیقینی ہو تاہم خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ بازار اور عوام کے نوٹس میں جو اس طرح کے بات ائیے تو انتظامیہ کو اگاہ کرے کیونکہ ہمیں ملکر اس کرونا وائریس کے خلاف لڑنا ہے۔ آپ نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی ہلیپ لائن 0943470025 ہر وقت حاضر ہے ایسے کوئی افراد بازار یا دیہات میں نظر ائیے تو ہیلپ لائن یا مقامی تھانہ کو اطلاع دی جائے۔ تاکہ ایسے قانون شکنوں کے خلاف فوری کاروائی ہو سکے۔ اے۔ ڈی۔ سی نے مزید کہا کہ اس وقت تھرمل واک تھرو گیٹ سے اسکرینینگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ائیندہ کے لیے اپر چترال انے والے اسی طرح کے لوگوں کو اس عمل سے گزارا جا کر اگے جانے کی اجازت دی جائیگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات