چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع لویر چترال میں چھ مختلف مقامات پر احساس پروگرام کے تحت ضرورت مندوں کو 12ہزار روپے فی کس تقسیم کا عمل جاری ہے جن میں موڑدہ، جغورلشٹ، ایون، بمبوریت، دروش اور گرم چشمہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر 50روپے فی وصول کنندہ وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جسے بعد میں مقامی رہنماؤں کی مداخلت پر بند کیا گیا۔ گورنمنٹ مڈل سکول جغور لشٹ میں قائم سنٹر میں موجود سابق ویلج ناظم سجا د احمد خان نے بتایاکہ سنٹر میں 50روپے فی خاتون لینے کا سلسلہ ان کی احتجاج پر بند کیا گیا جبکہ گرم چشمہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول میں قائم سنٹر میں کوئی فیس وصول نہیں کیا گیا۔ درین اثنا ء چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں قائم ادائیگی سنٹروں میں آنے والوں پرزور دیا ہے کہ امدادی رقم حاصل کرتے ہوئے فیس طلب کرنے کی صورت میں پریس کلب کے فون نمبر 0943-413487اور ان کے موبائل فون نمبر 0345-9712425پر رابطہ کریں تاکہ اس بے قاعدگی کو میڈیا کے ذریعے حکومت کے نوٹس میں لایا جاسکے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





