چترال (نما یندہ چترال میل) گذشتہ چھتیس گھنٹوں سے لوئر چترال اور اپر چترال میں مسلادھار بارش،بالا ئی چترال میں اور پہاڑوں پر برفباری کے نتیجے میں ایک نوجوان جان بحق دوگھروں کو پہاڑی تودہ گرنے سے نقصان پہنچا۔ جبکہ ضلع بھر میں سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے کے کئی واقعات ہوئے۔ بارش کے دوران بالائی چترال کے مقام یارخون اوناوج کا نوجوان میر عزیز ولد عزیز خان جو بکریوں کیلئے چارہ لانے کیلئے جنگل گیا ہوا تھا۔ پہاڑ پر جان بحق ہواجس کی لاش بعد آزان گاؤں والوں نے گھر پہنچا کر سپرد خاک کیا۔ اسی طرح لوئر چترال کے مقام چمر کن ڈوک کے رہا یشی اسد خان ولد محمد خطاب گھر پر پہاڑی تودہ گرا۔ جس سے ان کے مکانات پھلدار اور غیر پھلدار درختوں اور سامان کو شدیدنقصان پہنچا۔ لیکن گھر کے مکین معجزانہ طور پر بچ گے ہیں۔ اپر چترال کے بالائی علاقوں تریچ،اجنو،لاسپور۔ریچ اور یار خون میں برف باری ہوئی ہے جس سے موسم ایک مر تبہ پھر سرد ہو گیا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں کے پانی میں طغیانی اور سیلاب سے پشاور چترال مین روڈ سمیت ضلع بھر کی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ اور دریائے چترال میں پانی کی سطح سردیوں کے بعد پہلی مرتبہ بلند ہوئی ہے۔ مین چترال روڈ سیلاب سے عشریت اور چمرکن میں جبکہ چترال بونی روڈ مروئے کے مقام بند ہو گئے تھے۔ تاہم ریسکیو 1122نے چمرکن میں اسکیویٹر کے ذریعے سیلابی ملبہ ہٹاکر روڈ بحال کر دی ہے۔ بارشوں سے اورغوچ،شیشی کوہ، گولین، گرم چشمہ، زیئت، ریشن، بیوڑی وغیرہ مقامات میں بھی سیلاب آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ نردیت میں بڑا پہاڑی تودہ سڑک پر گرا ہے جس سے چترال شہر کے بالائی مضافاتی علاقوں کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ تودے کو ہٹانے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نالہ ایون میں پانی کی سطح میں غیر معمولی طغیانی آئی ہے۔ اور کالاش ویلیز روڈ بُری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ اور کئی مقامات میں سڑک سیلابی ملبے سے بھر گیا ہے۔ پشاور چترال روڈ کی بندش سے خوراک کے ٹرک، سبزیات اور مرغیوں کے ڈاٹسن پک اپ جگہ جگہ پھنس گئے ہیں۔ اور خوراک کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ ضلع بھر میں سڑکوں کی بندش اور کرونا وائرس کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں محدودپیمانے پر چلنے والی ٹریفک بھی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ بارشوں نے سڑکوں کا حلیہ بھی بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ کیونکہ ضلع کے طو ل وعرض میں پہاڑی تودے اور سیلابی ملبہ سڑکوں پر آچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے رہی سڑکیں بھی تباہی سے دوچار ہو گئی ہیں۔ جبکہ پہلے ہی سڑکیں کھنڈر کا منظر پیش کر رہی تھیں۔ مین پشاور چترال روڈ اور چترال مستوج روڈ جس نا گفتہ بہہ حالت سے پہلے دوچار تھے۔ اب اُن کی حالت مزید بگڑگئی ہے۔ حکومتی بے حسی اور عوامی مسائل سے پہلو تہی کی وجہ سے لوگ پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے۔ اب اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن اور مسلادھار بارشوں نے لوگوں کو بالکل محصور کرکے رکھ دیا ہے۔ مال مویشیوں کیلئے تازہ چارہ کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ خصوصا دیہاتی علاقوں کے لوگ جن کی زندگی کا مکمل انحصار تازہ دودھ کے حصول کیلئے مال مویشیوں پر ہے۔ لیکن پانی کی قلت والے علاقوں کے لوگوں نے بار شوں سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کیونکہ حالیہ بارش سے گندم کی فصل کووافر مقدار میں پانی مل گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود کرونا وائرس کا خوف، حکومتی سطح پر لاک ڈاؤن، معاشی سطح پر درپیش مسائل نے کم وسائل والے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔ خصوصا ایسے فراد جو اپنی عزت کی لاج رکھنے کیلئے کسی کے سامنے اپنی مجبوری بیان نہیں کر سکتے۔ عوامی حلقوں نے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ حکومت صرف کرونا کا بہانہ بنا کر عوام کی مشکلات کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ترک کرے۔ اور سڑکوں کی صفائی مرمت اور معاشی مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی