امریکہ میں مقیم اور چترال کے گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والی بزنس وومن نگہت اکبر شاہ کی طرف سے 100خاندانوں میں راشن تقسیم

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) امریکہ میں مقیم اور چترال کے گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والی بزنس وومن نگہت اکبر شاہ کی طرف سے وادی کے مختلف دیہات ایژ، چیرویل، دوابہ، گجال، ژیتور، بشقیر، نارکوریت، اویرک، بہمی اور نیوست میں 100خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئی۔ ان خاندانوں کا ذریعہ معاش دہاڑی ہونے اور گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کو غذائی قلت کا سامنا تھا۔ راشن آٹا، چاؤل، چینی، دال چناپر مشتمل تھی۔ علاقے کے عوام نے اس مشکل وقت میں انتہائی شفاف طریقے سے ضرورت مندوں کی نشاندہی کرکے ان میں راشن تقسیم کرنے کو سرا ہا ہے۔ وادی گرم چشمہ کے باشندوں نے بتایاکہ راشن کی تقسیم ضرورت مندوں کے گھروں کی دہلیز پر ہوئی اور راشن وصول کرنے والوں کے نام اور شناخت بھی افشاء نہیں کئے گئے اور پیکج کی تقسیم کے وقت کوئی تصویر کشی بھی نہیں ہوئی۔