ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) بھی عوامی آگہی پھیلانے ہاتھوں کو صاف رکھنے اور کپڑوں کی دھلائی کیلئے صابن اور ماسک فراہم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) ملک میں بڑھتی ہوئی کرونا وائرس کی وبا ء سے محفوظ رہنے اور معاشی طور پر متاثر ہونے والوں کی مدد کیلئے جہاں امختلف سرکاری اور غیر سرکاری ادارے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وہاں ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) بھی عوامی آگہی پھیلانے اور صفائی ستھرائی کے ذریعے اس بیماری سے بچنے کیلئے سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ اس سلسلے میں آر ایچ سی ایون کے سٹاف اور ہسپتال آنے والے مریضوں کے ہاتھ دھونے کیلئے سپیشل واش بیسن کی تنصیب کی گئی۔ اور ماسک و صابن فراہم کئے گئے۔ جس کا افتتاح رورل ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر ولی نے کیا۔ اس موقع پر چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی اور منیجر جاوید احمد کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ گو کہ دیکھنے سے یہ چھوٹا کام ہے۔ لیکن موجودہ وقت میں اس کی بہت اہمیت ہے۔ کیونکہ عالمی سطح پر صفائی کیلئے جتنی ہدایات دی جارہی ہیں۔ وہ اسی سے ممکن ہے۔ انہوں نے ماسک کی اہمیت پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ کہ وائرس کے پھیلاءو کو روکنے میں ماسک کا بہت بڑا کردار ہے۔ کیونکہ یہ وائرس ہاتھو ں سے چھونے اور انسانی سانسوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے۔ آر ایچ سی ایون کے علاوہ اے وی ڈی پی نے موجودہ حالات کے پیش نظر اقلیتی علاقوں میں آگہی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بریر ویلی کے پسماندہ گاءوں بیہاڑ، رمبور ویلی کے گاءوں گمبیاک اور بمبوریت کے مقام انیژ میں ہاتھوں کو صاف رکھنے اور کپڑوں کی دھلائی کیلئے صابن اور ماسک فراہم کئے۔ اس حوالے سے بریر بیہاڑ میں ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مقامی خواتین کو چیرمین رحمت الہی، وائس چیرمین شمس الربی اور منیجر جاوید احمد نے آگہی دیتے ہوئے کہا۔ کہ خواتین پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کہ وہ اپنے، اپنے بچوں اور گھر کو صاف ستھرا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ اور عام زندگی سے ہٹ کر فاصلے میں رہنے کا طریقہ اپنائیں۔ اسی میں سب کی خیر ہے۔ آگہی کا دوسرا پروگرام بمبوریت کے مقام انیژ میں منعقد کیا گیا۔ جہاں فوتیدگی ہوئی تھی۔ اور لوگوں کی بڑی تعداد تعزیت اور میت کے رسوم کی آدائیگی کیلئے جمع تھے۔ اے وی ڈی پی نے ضروری سمجھا۔ کہ تعزیت کے مقام پر لوگوں کے ہاتھ دھونے اور ماسک کا انتظام کیا جائے۔ چنانچہ ہاتھ دھونے کیلئے صابن پانی کا انتظامکا انتطام کیا گیا۔ اور حاضرین کو ماسک پہنائے گئے۔ معروف کالاش خاتون آفیسر سید گل نے اس کوشش کی بہت تعریف کی۔ اور کہا۔ کہ اس موقع پر ہم تعزیت کیلئے حاضر ہونے والوں کے حوالے سے بہت پریشان تھے۔ کہ خدا نخواستہ لوگوں کے جمع ہونے سے کسی اور مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لیکن اے وی ڈی نے بروقت صفائی کا جو انتظام کیا۔ یہ انتہائی طور پر اہمیت کی حامل ہے۔ جس کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں۔ اس موقع پر چیرمین اے وی ڈی پی نے کئی افراد کے ہاتھ میں پانی اور صابن سے خود ھلوائے۔ اور کہا۔ کہ ہماری ذرا سی بے احتیاطی ایک بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اور ہر ممکن طریقے سے سوشل ڈسٹنسنگ کو ترک نہ کیا۔ اے وی ڈی پی کے اس آگہی اقدام کی تمام شرکاء نے بھی تعریف کی۔ بعد آزان رمبور کے مقام گمبیک میں بھی اسی طرح لوگوں میں ہاتھ دھونے، کپڑے دھونے کے صابن اور ماسک تقسیم کئے گئے۔ واضح رہے۔ کہ اے وی ڈی پی یونین کونسل ایون میں گذشتہ کئی سالوں سے حکومت کے شانہ بشانہ عوامی فلاح کے کام انجام دیتا رہا ہے۔ خصوصا چھوٹے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں اس کا بہت بڑاکردار ہے۔ جس میں لنک روڈز، واٹرسپلائی، گلیوں کی پختگی، نوجوانوں کی مختلف شعبوں میں تربیت اور سامان کی فراہمی، سکالرشپسمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔ لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی سطح پر لاک ڈاءون کے باعث تمام کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ اور لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔