٭ گزشتہ سے پیوستہ۔
میرے ایک کینڈین چترالی دوست جو یورپ کے بہت دلدادہ ہیں فرماتے ہیں کہ آپ ہر بار انگریز بادشاہ پر بہت تنقید کرتے ہوحالانکہ ان کے احسانات کے طفیل ہی یہ دنیا آباد ہے۔ان کے مارکیٹوں میں ملاوٹ نہیں، دفتروں میں میرٹ ہے، گلی، محلوں،بازروں میں صفائی، عدالتوں میں انصا ف،اسپتالوں میں علاج اور جو معاشی گندگی یعنی سود ہے وہ اسلامی معاشروں میں بھی کثرت سے موجود ہے باقی سب جذباتی نعرے ہیں اور کچھ نہیں۔کیا آپ کسی بھی اسلامی ملک کو بطور مثال پیش کرسکتے ہیں۔“
یار من… آپ کا عنایت نامہ سو نہیں دو سو فیصد درست ہے اور ہمارے….مسلم حکمرانوں…. کے منہ پر زوردار… طمانچے…. سے کم نہیں۔ جہاں تک آپ یورپ و امریکہ بہادرز کی اچھائیوں کا…. ڈھنڈورا…. پیٹ رہے ہیں وہ سب اسلامی تعلیمات،تہذیب، اور الہامی یعنی بلائی دنیا سے لی ہوئیں ہدایات ہیں ورنہ کون نہیں جانتا کہ چند صدیاں قبل یورپ کے علماء گنداگی، غلاظت میں لت پت ہونے کو… روحانیت کی جان… سمجھتے تھے اور جس تنزلی، انتشاراور بداعمالیوں کا…. گلدستہ… ہم بننے ہوئے ہیں وہ…. امت مسلمہ…. کے نصیب میں نہ تھے۔بدقسمتی سے یہ سب اسلام اور دین سے دوری کے سبب …. عذاب کا کوڑا…. ہے جو ہم پہ برس رہا ہے اور اس وقت تک نہیں ہٹے گا جب تک ہم اور ہمارے حکمران اس مدار میں دوبارہ داخل نہ ہوں جسے …. اسلامی نظام حیات… کہتے ہیں۔ہم اسلامی دنیا ہی کہاں رہے ہم تو اس… جہاز …. میں سوار ہیں جس کا رخ اور سفر…. یورپ، امریکہ اور آپ کے کنیڈا کی جانب ہے اور…. کپتان …. اعلان کر رہا ہے ہم…. مدینہ طیبہ…. اترنے والے ہیں۔تو میری جان ایسے لمحات میں ہم اسلام اور اس کے تعلیمات پر انگلی تو نہیں اٹھا سکتے البتہ… کپتانوں… کی…. راہ زنی… کا گلہ ضرور کرسکتے ہیں۔آپ کی فرمائش پر میں صرف چند ہی قرانی اور نبوی ارشادات تحریر کرتا ہوں تاکہ آپ کی بھی تسلی ہوجائے اور…. قابضین… مجھ پر بھی… فتویٰ … کے سنگ باری نہ کرسکیں۔جو یہاں کا ایک اور… المیہ.. سخت جان ہے۔کہ یار لوگ… کفر اور غداری کے… تمغے …. لگانے میں دیر نہیں لگاتے۔
٭اسلامی احتیاطی تدابیر۔
حضرت انس ؓ روایت کرتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا” عنقریب تم لوگ امارت اور سرداری کی…. حرص…. کرو گے قیامت کے دن تمہیں اس کی وجہ سے…. ندامت اور شرمندگی…..ہوگی اس کی ابتدا اچھی معلوم ہوگی لیکن اس کا انجام برا ہو گا (بخاری) فرمایا آپ ﷺ نے جس شخص کو اللہ نے کسی قوم کا…. حاکم….بنایا ہو پھر اس نے اپنی رعایا کی…. خیر خواہی…. نہ کی تو وہ جنت کی….خوشبو…. تک نہیں پائے گا۔(معقل بن سیارؓ۔ بخاری) حضور اقدس ﷺ نے فرمایا ” عنقریب ایسے فتنے ہوں گے جن میں بیٹھا ہوا چلنے والے سے بہتر ہوگا اور چلنے والا دوڑنے والے سے۔اور جو شخص دور سے بھی اس میں جھانکے گا وہ اس کو بھی سمیٹ لے گا لہذا جو ایسے حالات میں جہاں کہیں بھی کوئی…. ٹھکانہ یا جائے پناہ…. پائے اس میں…. پناہ گیر…(قرنطینہ) ہوجائے(ابوہرہ ؓ ۔ بخاری) فرمایا آپ ﷺ نے اللہ جس بندے کے ساتھ بھلائی کا اردہ فرماتا ہے اسے…. مصیبت…. میں مبتلا کر دیتا ہے (ابوہریرہؓ ۔ بخاری)
اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو۔(القران) جس نے ایک انسان کی جاں بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔(القران) جس نے ایک انسان کو ناحق قتل کیا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا(القران)حضرت ابوہریراروایت کرتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا”جب کتا تمہارے برتن میں پانی پی لے تو اسے چاہیے کہ برتن کو سات مرتبہ دھولے۔(بخاری136) حضور اقدس ﷺ جب بیت الخلا جاتے تو فرماتے اے اللہ میں ناپاک چیزوں اور ناپاکیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ (حضرت انسؓ ۔ بخاری 116)
آپ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن میری امت وضو سے پہچانے جائیں گے اور ان کے چہرے،ہاتھ وضو کی وجہ سے چمک رہے ہوں گے سنو خود کو جتنا چمکانا چاہتے ہو چمکاؤ۔(ابوھریرا ؓ بخاری) رات کو سوتے ہوئے برتنوں کو ڈھانپ کے رکھو۔مسواک کی تعلیم۔سورج گرھن چاند گرھن پر خوف کا….. اظہار…. نماز کسوف…. کا اجتمائی اہتمام…. توبہ استفار ….کی تاکید…. اللہ اس زمیں پربڑے اجرام فلک میں…..تغیرو تبدلی…. کے ذریعے اللہ کی بڑھائی اور رابطہ کا اظہار۔ فرمایا آپ ﷺ نے اگر تمہارے کھانے پینے کے برتن میں مکھی گر جائے تو اسے ڈبو کر پھنک دو کیونکہ اس کے ایک پر میں…. زہر… اور دوسرے پر میں…. شفا…. ہوتی ہے۔ (ابوہرہ ؓ۔ بخاری) فرمایا آپ ﷺ نے جہاں… طاعون… ( وبا) پھیلی ہو وہاں مت جاؤ اور نہ وہاں سے نکل جاؤ اگر …. موت …. اگئی تو یہ…. شہادت…. کی موت ہے۔(انس ؓ۔عائشہ ؓ۔ بخاری)
٭ کورونا کا کوڑا۔
کشمیر، فلسطین، برما، شام، یمن، کے مظلوم مسلمانوں کی مدتوں…. جہنم بنی زندگی… پر امت مسلمہ کی بلعموم اور مسلم حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کی بلخصوص… غفلت، لاپروائی بلکہ بے حسی کے سبب رب کائنات کا مخفی…. کورونا کا یہ کوڑا… حرکت میں ہے اور آج عبرت کے لیے… حرم کعبہ حرم نبوی ﷺ کے دروازئے تبلغی اجتماعات اور باجماعت نماز تک کے دروازے ہم پہ بند ہوتے جارہے ہیں اور ہم ہیں کہ پکارنے والے کی پکار پر کان تک نہیں دھرتے جو مخبر صادق ﷺ کی زبان مبارک سے کہہ رہاہے۔
ائے پیغمبر ﷺ میرے بندوں سے کہہ دو کہ ائے میرے بندو؛ جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے وہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔(الزمر۔ القران) توبہ کا در کھلا ہے اپنی تنی ہوئیں… گردنیں…. جکا دیں تاکہ… رحم کی برسات… برسنے لگے۔
٭ قومی ہیروز کا نعام۔
حکومتی انتظامات… کا یہ حال ہے کہ جگہ جگہ…. پولیس، ڈاکٹرز کے درمیاں… حفاظتی انتظامات کے نہ ہونے کے سبب لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال جاری ہے کل تک جسے… قومی ہیرو… کا درجہ دے کر …. سلوٹ… مارے جارہے تھے وہ قومی جذبہ دم توڑ چکا ہے اور…. قومی ہیروز… یا تو… پیٹ… رہے ہیں یا اسپتالوں کے باہر دھوپ میں… وٹامن ڈی…. چارچ کرنے میں لگے ہیں۔ دل،
گردے،پھپڑے، امراض زنانہ، اور دیگر مریض بھی پولیس کی طرح…. منوں نہیں ٹنوں کے حساب سے… قومی ہیروز… کو بددعائیں دے رہے ہیں جو… کورونا… کے خوف میں دیگر مریضوں کی جانب نگاہ اٹھانے کو …. احتیاطی تدابیر… کے خلاف شمار کرتے ہیں۔ خدا را… مریضوں کو مزید اذیت سے دوچار مت کیجیے کورونا کے لیے اگر ہر ہسپتال میں علحیدہ وارڈزمختص ہیں تو پھر کیوں ڈاکڑز OPD نہیں کھول رہے۔ ہمارے انتظامی صاحبان کو اس جانب توجہ دینا چاہیے تاکہ مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے کیونکہ ہر ہسپتال میں آنے والا… کورونا… نہیں ہوتا۔
٭ چین کی نیند۔
ایک ضروری دورے پر یہ دیکھنے کے لیے کہ ہماری پولیس حرکت میں ہے کہ چین کی بانسریا بجاکر…. میدان میکی… کی نیند سو چکی ہے۔ایک بھاری جماعت کے ساتھ گاڑی میں بازار میں داخل ہوا تو کتابوں، نائیوں، کپڑوں، بلڈنگ میڑیل کی دوکانوں کے علاوہ سب کھلے تھے۔ مسافر کوچ بند تھے مگر ٹیکسی اور پرائیوٹ گاڑیوں میں جتنا …. گھُس …. سکتے تھے گھُسے تھے۔ اڈوں میں ٹیکسی والوں سے پتہ کیا تو ناراض تھے کہ …. ٹنل… میں سفارشی… اور تعلق والے… ہاتھ کی صفائی دیکھا دیتے ہیں اور دیکھنے والوں کی آنکھیں … چنڈُ ھائی … جاتی ہیں۔بازار سے نکل کر… کوغذی چوکی… پہنچے تو یہ ڈر تھا کہ پولیس والے اضافی نفریوں کو نکال باہر کریں گے مگر وہ تو دن تین بجے کے…قلولے.. میں خراٹے بھر رہے تھے۔ اور پھاٹک کھلا تھا اور ٹریفیک جاری تھی۔ سونے والوں کو شاباشی دی اور… مروئی پوسٹ… کی خبرگیری کو پہنچے تو ایک نیم سا سپاہی بے زاری کی چادر لپیٹے…. کھڑکی سے جھانکا اور آہ بھرتے ہوئے ہمیں تکنے کی… زحمت… گوارہ کی ہم نے اسے دس بٹا دس نمبر دئیے اور ہوا ہوگئے۔ سناتھا کہ نئے ضلع میں داخل ہوتے ہیں تو اجازت لینا لازمی ہے وہاں… شانتی اور چین کے ڈھرے تھے ایک عدد…. لمڑی… قریبی ٹیلے پر ضرور موجود تھی جو آنے جانے والوں کو دیکھنے کی ہمدردانہ کوشیش کررہی تھی۔ کوراغ، جنالی کوچ اور واریجون میں بھی پولیس والے یقینا …. خفیہ مقامات… سے مانیٹر کر رہے ہوں گے۔تین دن بعد اس سے بھی زیادہ جوش و خروش سے واپسی ہوئی اس بار صرف ایک سپاہی کو یہ کہتے ہوئے پایا… باونڈری… میں چترال جارہے ہو۔ہم نے صرف اتنا کہا اگر چترال نیچے کی سمت ہے تو وہی جارہے ہیں۔
٭ فرینڈلی فائر۔
ابھی چند لمحے قبل میں نے میل باکس کھولا تو چند شرارتی دوستوں کے ”حملے“ ہوئے ہیں جن کا میں اس وقت جواب نہیں دے سکتا۔ بہتسوں نے میسچ کے ذریعے… دو… سے… نو… کے پوسٹ پر… فرینڈلی فائر… کیے ہیں جن میں ڈاکڑ عنایت اللہ فیضی صاحب میں ابتدائی… فائریر… ہیں جو اگرچہ… قرنطینہ… میں ہیں۔یہ سب صاحب بصیرت ہیں،حفظان صحت کے اصولوں سے واقف بھی اور کورونا کے… فاصلے… سے محتاط بھی۔ پھر بھی ان کی خوشی کی خاطر یہی کہہ سکتا ہوں۔ؔ کہ دل کے بہلانے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے۔
٭۔ مرحوم انکل عباس۔
موڑکھو… میں قیام کے دوران انکل عباس کی اچانک انتقال کی خبر پر سخت صدمہ ہوا مرحوم کا شمار چترال کے اہم شخصیات میں ہوتا تھا وہ… ریشن کی حسین سرزمین کے حسین لوگوں میں سب سے حسین تھے۔ نرم ملائم خصلت، بلند اخلاق، معاملہ فہم اور میرے ہردی لذیز دوست اسمعیل کے والد گرامی تھے جو نیپال میں ہوتے ہیں اور ان ہنگامی حالات میں پاکستان بھی نہ اسکے۔ مرحوم سے ہماری شناساہی اس وقت سے تھی جب 1983 ء میں مردان میں پڑھتے تھے اس وقت اسمعیل، غفار بادشاہ جو اس وقت اردن میں ملازمت کررہے ہیں بھی UPS کے اسٹوڈنٹس تھے اور چٹھیوں میں چیف افیسر جناب رحمت غازی صاحب کے ہاں آتے جہاں میرے ایک اور دوست منظور،ذالفقار، مرحوم شاہ جی اولاد کریم، جناب چیف افیسر عبدالکبیر صاحب۔شہزادہ ڈاکٹر سردار الملک اور مرحوم شہزادہ فخر الملک کی یادوں بھری خوبصورت دنیا آباد تھی اور کبھی کبھار اس میں نکھار لانے کے لیے… مرحوم انکل عباس بھی وارد ہوئے جو شاید سوات میں کہیں منیجر تعینات تھے۔ مرحوم،کا غریبوں، تبلیغی حضرات کے ساتھ محبت بھرا تعلق تھا اور ایک خوبصورت مسجد روڈ کنارے ہمیشہ اس کی یاد دلاتی رہے گی۔ اللہ پاک اس کے تمام کمی کوتائیاں معاف فرمائیں اور جنت کے اعلیٰ مقامات نصیب فرمائیں اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں میں اس موقع پر جناب اسمعیل اور بادشاہ سے بھی اظہار تعزیت کرتا ہوں کیونکہ ان سے میرا کوئی اور رابطہ نہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭