چترال (نمائندہ چترال میل)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کہا ہے کہ شاہی مسجد چترا ل ایک خوبصورت عبادت خانہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اہم نادرات میں بھی شامل ہے جس کی تجارتی زمین پر بعض لوگ کئی دہائی سالوں سے قابض ہوکر محض تین سو روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہوئے اور یہ زمین ان سے چھڑانا انتظامیہ کے لئے چیلنج بن گئی تھی اور اس مسئلے کو اب کامیابی سے حل کرلیا گیا۔ اپنے دفتر میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ شہر کی انتہائی وسط میں واقع اس قیمتی زمین پر قائم دکانوں کے عوض محض تین سو روپے ماہانہ کرایہ ادا کررہے تھے جوکہ اس عبادت خانے کے ساتھ ذیادتی تھی اور یہ مسئلہ گزشتہ چار دہائی سالوں سے چلا آرہا تھا ا ور ضلعی انتظامیہ کے کئی سابق افسران شاہی مسجد کی زمین کو چھڑانے میں ناکام ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ نے ان دکانوں کی مالکان کے ساتھ ازسرنو معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں چار سو روپے کی بجائے 33ہزار روپے تک کرایہ پہنچ گئی جوکہ ایک کامیابی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کہاکہ سرکاراورشاہی مسجد جس وقت بھی چاہیے موقع پرموجودعمارتوں کوگراکرنیاتعمیرکرسکتاہے جس میں خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس موقع پر حاجی منظور،خیراعظم اوردیگرنے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے فیصلہ کن قدم اُٹھاتے ہوئے 32سالوں کے زیرالتواء مسئلے کوبہترین طریقے سے حل کرنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال نے گذشتہ تمامعاہدات وغیرہ کوغیرقانونی غیرشرعی اورانصاف کے تقاضوں کامنافی قراردیکرختم کردیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات