چترال (نمائندہ چترال میل) آل پکستان مسلم لیگ چترال کے صدر سلطان وزیر نے کہا ہے۔ کہ ہم ملک اور چترال کو صاف و شفاف اور سچی سیاست کی راہ پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ ہمارے قائد جنرل پر ویز مشرف نے کسی بھی حالت میں حقیقت سے روگردانی نہیں کی۔ اس لئے اُن کی سیاست دورسری پارٹیوں سے بالکل مختلف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایون کی ممتاز شخصیت جندولہ خان کے ہاں لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ پارٹی کے سنئیر نائب صدور سابق ڈی ای او چترال شیر ولی خان اسیر، سلطان نگاہ ، پیر زادہ ناصر علی شاہ اور سیکرٹری اطلاعات جی کے سریر موجود تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ جنرل پرویز مشرف چترال کے ساتھ دلی محبت رکھتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو ہمیشہ عزت دی، اور پوری دُنیامیں چترال کے لوگوں کو اچھے ناموں سے یاد کیا۔ یہ اُن کی چترال سے ان مٹ لگاؤ کا زندہ ثبوت ہے۔ کہ چترال کے لوگوں کی سفری مشکلات دیکھ کر اُن سے رہا نہ گیا۔ اور لواری ٹنل جیسا عظیم منصوبہ تعمیر کیا۔ جس کی بنا پر لوگوں کو مستقل بنیادوں پر آمدورفت کی مصیبتوں سے نجات مل گئی۔ سلطان وزیر نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا۔ کہ پرویز مشرف کا نام استعمال کرکے اسمبلی تک پہنچنے والے ایم این اے چترال نے چار سالوں کے دوران بھول کر بھی پرویز مشرف کا نام نہیں لیا۔ اور نہ پارٹی کو منظم کرنے کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ نواز شریف نے چترال کو بہت کچھ دیا۔ لیکن اپنی زبان کا غلط استعمال کرکے ہمیشہ چترال کے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ سنئیر نائب صدور شیر ولی خان اسیر اور سلطان نگاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنرل پرویز مشرف وہ شخصیت ہیں۔ جنہوں نے اپنے اقتدار کے دوران ملک کو آزاد میڈیا دیا۔ اور مختلف چینلز کی اجازت دے کر جمہوریت کا راستہ ہموار کیا۔ جنہوں نے عوام کو مثبت سوچ فراہم کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ پرویز مشرف چترال کو ایک ماڈل ضلع بنانا چاہتے تھے۔ لیکن انہیں مہلت نہیں دی گئی۔ اب وہ چترال کیلئے بہت کچھ کرنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیکن ضرورت اس امر کی ہے۔ کہ ہم اُن کی پارٹی کو موقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ گذشتہ الیکشن میں چترال کے لوگوں نے پرویز مشرف کے احسانات کا بدلہ ووٹ کے ذریعے چکایا۔ لیکن ووٹ لینے والوں نے بعد آزان پارٹی کے خلاف سازش کی۔ جو کہ انتہائی قابل افسوس امر ہے۔ انہوں نے کہا۔ ہم جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں چترال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں چترال بھر میں پارٹی تنظیم سازی کرکے اُن کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا۔ اور آیندہ الیکشن میں کامیابی اُن ہی کی ہو گی۔ اس موقع سابق ممبر جندولہ خان نے مہمانوں اور علاقائی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات