اپر چترال (ذاکر زخمی سے) اے۔کے۔آر۔ایس۔پی اپر چترال کینڈین حکومت کی مالی تعاون سے گرلز ڈگری کالج بونی میں بارہ کمروں پر مشتل ائیسولیشن رومز ضروریات اور درکار سہولیات سے اراستہ کرکے آج انتظامیہ اپر چترال کو حوالہ کردی۔کمروں کے ساتھ واش روم کی سہولت،مریض کے لیے سنیٹائزر ضرورت کے مختلف سامان اور میڈیسن رکھے گئے ہیں۔ اور سٹاف کے رہنے کے لیے اسٹاف روم بھی بنائے گئے ہیں۔ائیسولیشن سنٹر ضلعی انتظامیہ کو حوالہ کرتے وقت ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار احمد تنولی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو مکرم خان،ایریا پروگرام منیجر اے۔کے۔آر۔ایس۔پی پیر سجاد حسین اور سٹاف، پریزیڈنٹ آغا خان ریجنیل کونسل امیتاز عالم اور ڈاکٹر سردار نوازبھی موجود تھے۔ موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کہا۔میں انتظامیہ کی طرف سے اے۔کے۔ڈی۔این کے جملہ ادارے بشمولِ اے۔کے۔آر۔ایس۔پی کا شکر گزار ہوں۔ کہ کرونا وائریس سے بچاو اور روک تھام کے سلسلے آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔اس سلسلے آج اپر چترال کے لیے بارہ کمروں / بیڈز پرمشتمل ائیسولیشن سنٹر مطلوب سہولت کے ساتھ انتظامیہ کو حوالہ کرنا احسن اقدام ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اے۔کے۔آر۔ایس۔پی اس کے علاوہ بھی مختلف امور میں بھر پور تعاون کر رہا ہے اور کرونا وائریس سے بچاو کے اگاہی مہیم کے سلسلے ادارے کا کردار نمایان ہے۔ اس لیے انتظامیہ اے۔کے۔ڈی۔این کے جملہ ادارے اور ریجنیل کونسل کا شکر گزار ہے۔ اس موقع پر اپ نے کہا کہ انتظامیہ اپنی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اس سے پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ائیسولیشن وارڈ قائم کی گئی ہے جس کے ایک وارڈ میں چھ بستروں کی گنجائش موجود تھی۔ تا ہم اے۔ کے۔ آر۔ ایس۔ پی کی طرف سے فراہم کردہ ائیسولیشن سنٹر میں مریضوں کو علحیدہ علحیدہ رکھنے میں اسانی پیدا ہوگی۔۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال دعا کی کہ اللہ کرے کہ یہاں ایسے مریض انے کی نوبت نہ ائیے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات