چترال (محکم الدین) کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے گذشتہ سولہ دنوں سے جزوی لاک ڈاؤن سے تنگ آکر بالاخر لوگوں نے بازاروں، کاروبار اور مالیاتی اداروں کا رُخ کر لیا۔ پیر کے روز چترال بائی پاس روڈ، اتالیق چوک، سیکرٹریٹ روڈ اور کڑوپ رشت بازاروں میں لوگوں کی آمدو رفت معمول کے مطابق دیکھی گئی۔ جبکہ بینکوں کے سامنے لوگوں کا جم غفیر موجود تھا۔ اسی طرح یوٹیلٹی سٹور ز میں لوگوں کا ہجوم آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش کی خریداری کرتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے احتیاطی تدابیر کو جوتیوں کی نوک پر ٹھوکر مارتے دیکھے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان کو یہ حالات دیکھ کر بارڈر پولیس اور پولیس کی اضافی نفر ی طلب کر نا پڑا۔ اور اشیاء خوردونوش کے علاوہ چوری چھپے دکان کھولنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پڑے۔ تاہم بینکوں کے سامنے لوگوں کا ہجوم دفتری اوقات تک موجود رہا۔ دوسری طرف لاک ڈاؤن کے باوجود ملک کے دوسرے حصوں سے چترالی باشندوں اور غیر مقامی ا فراد کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اور چترال کے تمام قرنطینہ قرار دیے جانے والے ہوٹلز نیچے سے آنے والے مسافروں سے بھر گئے ہیں۔ جبکہ بعض مسافروں کو اپنے گھروں میں بھی الگ کمروں میں رہنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔ تا ہم یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بعض مسافر قرنطینہ سے بچنے کیلئے راستے میں گاڑیوں سے اتر کر اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا۔ کہ ایسے افراد کے خلاف ہم باقاعدہ کاروائی کرتے ہیں۔ اور پولیس کے ذریعے سے انہیں گھروں سے واپس بلاکر قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔ جہاں ان کیلئے انتظامات موجود ہیں۔ قرنطینہ میں موجود بعض مسافروں کی طرف سے یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ کہ قرنطینہ میں مناسب خوراک وقت پر دستیاب نہیں ہو رہے۔ اس سے بزرگ مسافروں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بار بار چترال نہ آنے کی درخواست کے باوجود روزانہ درجنوں کی تعداد میں لوگ پشاور، کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے راستے میں گاڑیاں بدل بدل کر چترال پہنچ رہے ہیں۔ اور انتظامیہ کے احکامات کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی۔ جبکہ اس موقع سے فائدہ اُٹھا کر گاڑی مالکان منہ مانگی کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ چترال کے عوامی حلقے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے نرم رویے پر بھی معترض ہیں۔ کہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے باوجود ان لوگوں کو چترال میں داخل ہونے کی اجازت دینا اپر اور لوئر چترال دونوں کو کرونا وائرس فری رہنے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال لواری ٹنل پر اقدامات سخت کرے۔ تاکہ چترال کو کرونا فری رکھا جا سکے۔ بصورت دیگر چترال کو ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس کا چترال کا پسماندہ ضلع بالکل متحمل نہیں ہو سکتا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال