ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر ایبٹ آباد افسر خان کے ناگہانی وفات پر ڈسٹرکٹ اکاونٹس چترال میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس چترال میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر سردار محمد سلیم کے زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر ایبٹ آباد افسر خان کے ناگہانی وفات پران کے پسماندگا ن کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کے روح کی ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔