چترال (نمائندہ چترال میل ) تحریک حقوق اپر چترال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ جان نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چرون زوندرانگم تریچ روڈ کے بمباغ کے مقا م پر دریا برد حصے کی بحالی پر کام جلد سے جلد شروع کیا جائے کیونکہ مزید وقت کے ضیاع سے دریا میں پانی کا سطح بڑھ جانے کے بعد کام ممکن نہیں رہے گا جس کے نتیجے میں کوشٹ یونین کونسل سمیت دوسرے علاقوں کا رابطہ ضلعے کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ جائے گا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک کروڑ 13لاکھ روپے مالیت کا ٹینڈر ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہونے سے عوا م میں بے چینی پھیل گئی ہے کیونکہ موسم سرما کے احتتام کے ساتھ دریا میں پانی کا سطح بلند ہونا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس روڈ کے متاثرہ حصے کو بحال کرنے میں مزید سستی اور کاہلی کا مظاہرہ ہوا تو اس کے نتیجے میں آنے والی موسم گرما کے دوران دریا کا رخ پوری طرح بمباغ گاؤں کی طرف ہوجانے اور سڑک کا مزید حصہ اور قیمتی زرعی زمین کے دریا برد ہونے کا بھی خطرہ بھی واضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوشٹ، موردیر اور بمباغ کے عوام محصور ہوکر رہ جائیں گے جوکہ پہلے ہی ناقابل بیان مصائب سے دوچار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت کے ضیاع کی وجہ سے اگر کام بروقت مکمل نہ ہوسکا تو کوشٹ یونین کونسل کے عوام سخت ترین احتجاج پر اتر آتے ہوئے چرون کے مقام پر روڈ بلاک کرنے پرمجبور ہوں گے اور تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال