چترال (نمائندہ چترال میل) چترال شہر کے نواحی گاؤں بکامک میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو پھانسی دے کر موت کی نیند سلادیا جبکہ ایک شخص کو کلہاڑی سے وار کرکے زخمی کردیا۔ چترال پولیس کے مطابق بکامک کی رہائشی عبدالجلیل ولد علی محمد نے ناجائز تعلق کے شبہ میں اپنی بیوی کو گھر کے مویشی خانے میں لے جاکر پھانسی دے کر قتل کردیا جبکہ گاؤں ہی کے رہایشی اول خان کے سر پر کلہاڑی سے وار کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 302,324اور 311کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انہیں گرفتار کردیا ہے۔ دریں اثناء مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے بعد گاؤں کے قبرستان میں دفن کیا گیا جوکہ تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










