چترال(محکم الدین) معاون خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے کہا ہے۔ کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں جو انقلابی اصلاحات کئے۔ اُس کے ثمرات بتدریج حاصل ہو رہے ہیں۔ اور معشیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ ہماری حکومت نوجوانوں کیلئے ایک نعمت ہے۔ جس میں باصلاحیت نوجوان اپنی قابلیت کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ پچھلی حکومت میں ملازمتوں کے سودے ہوا کرتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالاش ویلی بمبوریت میں ایک سو طالبات کیلئے نو تعمیر شدہ ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، اے ڈی ای او فیمل، ڈی ڈی ای او میل محمد ایوب، چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی اور بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور لوگ موجود تھے۔ وزیر زادہ نے کہا۔ کہ پولیس اور ہسپتالوں کا نظام بہتر ہو چکا ہے۔ ملک میں امن اور آشتی ہے۔ اچھی سفارت کاری کے باعث افغانستان میں بھی امن کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ جس میں پاکستان کا بہت بڑا رول ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے سب سے محفوظ ملک ہے۔ چترال سمیت پورے ملک میں اقلیتوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاطت حکومت کی ترجیح میں شامل ہے۔ جبکہ مسلم کمیونٹی خود بھی اقلیتوں کے تحفظ میں حکومت سے دو قدم آگے ہے۔ یہ ان لوگوں کیلئے پیغام ہے۔ جو انسانی حقوق کو بنیاد بنا کر پاکستان جیسے ملک کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ ہونا تو یہ چاہیے۔ کہ انڈیا کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے۔ جہاں اقلیتوں کا سفاکانہ قتل عام جاری ہے۔ انہوں نے اس امر کو انتہائی خطر ناک قرار دیا، کہ ہندوستان کی موجود ہ حکومت اقلیتوں کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا۔ کہ وزیر اعلی محمود خان چترال کے مسائل میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس کا ثبوت یہ ہے۔ کہ چترال کے کئی منصوبوں کیلئے انہوں نے فنڈ منظور کئے۔ جن میں آرندو روڈ کیلئے دو ارب روپے، مڈکلشٹ کیلئے تین ارب،نو آر سی سی پُل، سینتیس کروڑ گولین بحالی پراجیکٹ اور تیس کروڑ دیگر منصوبوں کیلئے فنڈ منظور کئے۔ یو سی ایون کیلئے سات کروڑ بیس لاکھ، ایک کروڑ مساجد کی تعمیر اور ایک کروڑ پندرہ لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے منظور کئے ہیں۔ ان منصوبوں سے ویلیز اور یو سی ایون کے کافی مسائل حل ہوں گے۔ ویلیز کے تمام بڑوں اور نوجوانوں نے اُنہیں سپورٹ کیا۔ اس لئے یہ منصوبے ممکن ہوئے۔ اور آیندہ بھی اگر آپ کا تعاون اور سپورٹ جاری رہا۔ تو مزید ترقیاتی کام کرنے کے قابل ہوں گے۔ وزیر زادہ نے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا۔ کہ انہوں نے چترال کو بہترین انتظامی آفیسران کی ٹیم دی ہے۔ جو عوامی مفاد کے تمام کاموں میں ہر وقت اُن سے تعاون کرتے ہیں۔ اور دن رات مستعد ہیں۔ معاون خصوصی نے گرلز ہاسٹل کی اعلی معیار پر تعمیر کرنے پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکہ داروں کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے زمین اونر کو ملازمتیں دینے، آئی ٹی ٹیچر کی تقرری اور گرلز ہاسٹل کے گراونڈ فلور پر ہائر سکینڈری کلاسین چلانے کے سلسلے میں اقدامات اُٹھانے کا وعدہ کیا۔ قبل ازین کالاشہ ُدور بمبوریت میں اوقاف اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں پانچ سو افراد کو فی کس 2760 روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہا۔ کہ مسلم مستحقین کو زکواۃ کی مد میں امداد ملتی ہے۔ جس سے کالاش کمیونٹی محروم ہے۔ اس لئے حکومت گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں اقلیتوں کو مدد دیتی ہے۔ تاہم یہ امداد پہلی مرتبہ کالاش اقلیت کو دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اُن کی ڈکشنری میں کسی کی مخالفت اور امتیاز نہیں ہے۔ اور وہ سب کو یکسان احترام دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ چترال اور کالاش برادری کے بیٹے ہیں۔ اُن سے جو کچھ بھی ہو سکا۔ اور جس کیلئے ہو سکا کام کرنے کو اپنے لئے سعادت سمجھیں گے۔ انہوں نے کالاش برادری سے کہا۔ کہ کسی کو بھی وادی کے اندر غیر مقامی افراد کو زمین فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اور جنگلات کی کٹائی پر بھی پابندی ہوگی۔ ورنہ مری والوں کی طرح بعد میں وادی کے لوگوں کو پچھتانہ پڑے گا۔ انہوں نے سیاحتی فوائد حاصل کرنے کیلئے قدیم مکانات کو زندہ کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر زادہ نے کہا۔ کہ چار سال میں کالاش کمیونٹی کے 228افراد کو ملازمتیں دی گئی ہیں۔ یہ بھی موجودہ حکومت کی اقلیتوں پر مہربانی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ کا لاش قبیلہ خوش قسمت ہے۔ کہ اُن کو وزیر زادہ جیسا باصلاحیت اور مخلص نمایندہ ملا ہے۔ کالاش اور مسلم برادری میں بھائی چارے کے فروغ میں ان کا کردار اسے سب سے ممتاز بناتی ہے۔ حکومت کی طرف سے انتظامیہ کو واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ کہ کالاش برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ چیر مین اے وی ڈی پی رحمت الہی نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ کہ انہوں نے بی بی فوزیہ اور اب وزیر زادہ کو ایم پی اے اور اب وزارت کا عہدہ دیا۔ جس نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں نام پیدا کیا ہے۔ جو کہ ہم سب کیلئے خوشی کا مقام ہے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات