مداک لشٹ میں منعقدہ تین روزہ ہندوکش سنوسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

Print Friendly, PDF & Email

چترال (بشیر حسین آزاد)وادی چترال کے پرفضا مقام مڈاک لشٹ میں منعقد ہونیو الے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول تین دن تک جاری رہنے کے بعد اتوار کے روز اختتام پذیر ہوگئی جس میں برف پر کھیلنے جانے والی مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ فیسٹول میں اسکیئگ اور سنو اسکیٹنگ کے علاوہ آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کے مجسمہ سازی کے مقابلے بھی شامل تھے جبکہ ساتھ ہی شرکاء اور سیاحوں کیلئے موسیقی نائٹ کا بھی اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہاکہ سنو سپورٹس فیسٹول علاقے میں سرمائی ٹورزم کو ترقی دینے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سرمائی کھیلوں کو سرکاری سرپرستی میں منعقدکئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے دوسرے علاقوں میں ان کھیلوں کو ترقی دینے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے جس میں ٹی سی کے پی بھر پور تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں کھیلوں کے حوالے سے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے اور ضرورت صرف اس کو بروئے کار لانے اور ان صلاحیتوں کے اظہار کے لئے مواقع کی فراہمی ہے۔ ڈی سی نے گلوف ٹو پراجیکٹ، یو این ڈی پی، منسٹری آف کلائمیٹ چینج سمیت ٹی سی کے پی کو مڈاک لشٹ سنو سپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے صدر شہزادہ ہشام الملک کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ، اے سی دروش عبدالحق اور دوسرے افسران موجود تھے۔