چترال (محکم الدین) چترال شہر سے تیس کلومیٹر دور شیڑی پچھیلی میں کنواں کھودنے کے دوران پتھر گرنے سے ایک بھائی جان بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیاگیا ہے۔ مقامی نوجوان شاہد احمد کے مطابق فیروز با با کے تین بیٹے شیر خان،صدام حسین اور اختر حسین اپنے گھر کیلئے کنوان کھود کر نیچے فرش کی صفائی کر رہے تھے۔ کہ اوپر مزید ملبہ نیچے گرا جس کے نتیجے میں کنواں کے فرش پر کام کرنے والا شیرخان ملبے کے نیچے دب گیا۔ اس دوران دوسرا بھائی اسے نکالنے کیلئے عجلت اور پریشانی کے عالم میں بھائی کو بچانے کیلئے نیچے اترا۔ تو اس کا سر پر بھی پتھر لگنے سے چوٹ آیا۔ اور کنواں کے اندر بیہوش ہو گیا۔ سب سے چھوٹے بھائی نے جب یہ حادثہ دیکھا تو اس کے ہوش بھی اڑ گئے ۔ تینوں کو بعد آزان مقامی لوگوں نے انتہائی مشکل سے ریسکیو کرکے نکالا۔ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال روانہ کر دی۔ تاہم شیر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جبکہ اخترحسین اور صدام حسین زیر علاج ہیں۔ شیر خان چار بچوں اور صدام حسین تین بچو ں کا باب ہے۔ جو محنت مزدوری کرکیگزارا کرتے تھے۔ اب شیر خان کے بچیوالدکے سایہ سے محروم ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق تینوں بھائی کنواں کھودنے کے دوران اکسیجن کی کمی کے باعث بیہوش ہو گئے تھے۔ جن میں ایک بیہوش مریض کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔ جبکہ دو بھائیوں کو فوری طور سول گاڑی میں ریسکیو کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بیہوش بھائیوں کی حالت قدرے بہتر ہو چکی ہے۔اور خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





