چترال(نمائندہ چترال میل) یونیورسٹی آف چترال نے بی اے سپلمنٹری امتحانات برائے2019 کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ کنٹرولرامتحانات کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ امتحانات کا انعقاد دسمبر کے آخری عشرے میں کیا گیا تھا۔ جمعہ14فروری کو جامعہ کے شعبہء امتحانات میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں نتائج کا اعلان کیاگیا جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر بخاری نے انتہائی کم وسائل کے ساتھ جدید خطوط پر سافٹ وئیر کے ذریعے نتائج مرتب کرنے پر شعبہء امتحانات اور آئی۔ٹی سیکشن کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ مذکورہ نتائج جامعہ کے چترال کے ویب سائٹ https://uoch.edu.pk/index.php/examinations/results/ پر رول نمبر یا امیدوار کے نام کی اندراج کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔جبکہ ڈی ایم سی امیدواروں کی طرف سے درج کردہ پتوں پربذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





