ضلع چترال میں سینکڑوں افراد آج (بیسویں رمضان)اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (ارشاد اللہ شاد سے) ہر سال کی طرح رواں سال بھی ضلع چترال میں سینکڑوں افراد اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔اللہ تعالیٰ کے مہمان بن جائیں گے۔اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20ویں رمضان کو عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوں گے اور عید الفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا۔ اس بابرکت نشست میں ملک کی سلامتی و استحکام، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سر بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائے گی۔آخری عشرے کے طاق راتوں میں مسلمان پوری رات اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے۔ضلع بھر میں 21ویں شب سے محافل شبینہ منعقد ہو ں گی جن سے علماء کرام خطاب کریں گے۔ شہر کی بیشتر مساجد میں معتکفین کو مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری و افطاری فراہم کی جائے گی۔