دروش (نمائندہ چترال میل)چترال کے معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے کہا ہے کہ چترال کے کوٹے پر میڈیکل کی نشست حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کے چترال تبادلے تک احتجاج جار ی رہیگا۔ ایک پریس ریلیز میں قاری جمال عبدالناصر نے کہ ضلع لوئر چترال اور ضلع اپر چترال کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے جسکی وجہ سے چترال کے غریب عوام کو شدید مشکلات اور تکالیف کا سامنا رہتا ہے، ان مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے گذشتہ کئی عرصے عوامی احتجاج جاری ہے۔ چترال ٹرانسفر ہونے والے ڈاکٹرز اپنے تبادلے منسوخ کرادیتے ہیں جسکی مثال حال ہی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش ٹرانسفر ہونے والے چار ڈاکٹروں کی ہے جو کہ ایک مہینہ گزرنے کے باوجود اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے اہلیان چترال کے احتجاجی مظاہرے کا مرکزی نکتہ اور مطالبہ بھی یہی تھا کہ پشاور اور دیگر اضلاع میں تعینات وہ ڈاکٹرز جو چترال ضلع کے کوٹے پر میڈیکل کی سیٹ حاصل کر چکے ہیں انہیں فوری طور پر چترال میں تعینات کیا جائے تاکہ چترال کے دونوں اضلاع میں ڈاکٹروں کی کمی پوری ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تعیناتی سے اس پسماندہ علاقے میں علاج معالجے کی سہولیات میسر آئینگے اور لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہ چونکہ گذشتہ دنوں کے احتجاجی مظاہرے کا مرکزی نقطہ اور مطالبہ چترال کے ڈاکٹروں کی انکے ڈومیسائل والے ضلع میں تعیناتی تھا اس لئے معاملے کی وضاحت کے لئے یہ پریس جاری کیا جانا ضروری سمجھا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





