چترال (نمائندہ چترال میل)ٹی ایم او چترال قادرناصرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ چترال بازارمیں چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اور ایکسپائراشیاء فروخت کرنے، نرخنامے پر عملدرآمدنہ کرنے، ناپ تول، صفائی کے ناقص معیار اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دس دکانداروں کوجرمانہ اورکئی دکاندارو ں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کاحکم دیا۔عوامی حلقوں نے ٹی ایم اوچترال قادرناصرکی طرف سے بازار چیکنگ کے دوران غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کار وائیوں کو اطمینان بخش قراردیا۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھاجائے۔تاکہ قانون شکن عناصر پر قانون کی عملداری کا خوف قائم ر ہے۔پانی کی بے دریغ استعمال،غیرقانونی دوکانوں کی تعمیرپرکئی دکان مالکان کوبھی نوٹس جاری کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اندرون چترال میں غیر قانونی تعمیرات خصوصاً تجاوازت اورواش روم کی تعمیر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ہرچھ دکان کے ساتھ ایک واش لازمی بنانالازمی ہوگا۔اورپانی کے بے دریغ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروئی کی جائے گی۔سرکاری حدود پرتعمیرشدہ ہرقسم کی مکانات کومسمارکردیاجائے گا۔اس موقع پرصدرتاجریونین شبیراحمد،ٹی ایم او دروش مصباح الدین،منیجرWSUمنیراحمداوردیگراسٹاف موجودتھے۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔