لاہور (نمائندہ چترال میل) چترال میں اعلی تعلیم کے لیے سرگردان ادارے ROSE کے ایک وفد نے چئیرمین ہدایت اللہ کی سربراہی میں سپیرئیر یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے چترالی طلبہ کے ٹیلنٹ اور قابلیت بارے یونیورسٹی کے بزنس ڈیویلپمنٹ مینجر جناب حمزہ سجاد کو تفصیلی بریفنگ دی۔حمزہ سجاد نےROSE چترال کیتعلیمی کے لیے کاوشوں کو سراہا اور چترالی طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں یونیورسٹی کی طرف سے مکمل سہولت کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلی نشست کے بعدمفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کی گئی جس کے رو سے چترالی قابل اور مستحق طلبہ کو سپیرئیر یونیورسٹی کی طرف سے بی ایس اور ماسٹر کے تمام پروگراموں میں داخلہ لینے والوں تمام طلباو طالبات کے لیے جبکہ ایم فل اور ایم ایس کے تمام پروگرواموں میں زیادہ سے زیادہ 5 طالب علموں تک کے لیے کل فیس میں50 فیصدچھوٹ دیجائے گی۔ معاہدے کے مطابق چترال سے تعلق رکھنے والے کسی بھی ایسے طالب علم جو کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتا ہو کے لیے سپیرئیر یونیورسٹی میں فل اسکالرشپ دیا جائے گا جن کی باقاعدہ یونیورسٹی ٹرائل لے گی۔
معاہدے کے بعد ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے چئیرمین روز چترال نے بتایا ہے چترال میں اعلی تعلیم کی فروغ کے لیے روز کے کاوشوں کو سراہا جارہا ہے اور مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقبول ادارے بھی روز پر اعتماد کررہے ہیں اور چترالی قابل، محنتی اور مستحق طالب علموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ انہوں نے سپیرئیر یونیورسٹی کے بزنس ڈیویلپمنٹ منیجر حمزہ سجاد کا بھی شکریہ ادا کیا کہ پہلی ہی نشست میں انہوں نے روز چترال کے ساتھ معاہدہ طے کرکے چترالیوں پر احسان کیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی تعلیم دوست پالیسی چترال سے جیسے دورافتادہ علاقے میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مفاہمت کی یادداشت میں دستخط لاہور میں سرانجام پائی تقریب میں چترال سے روز کے وفد میں شامل چئیرمین روز، ہدایت اللہ، ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران عتیق الرحمن اور محمد نایاب شامل تھے۔ اس سے پہلے ROSEکے وفد نے پشاور میں مسلم ایجوکیشن کیچیف ایگزیکٹیو حاجی محمد اسلم، قرطبہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالحفیظ خان نیازی، ڈائریکٹر پاکستان اسٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر فخرالاسلام کے ساتھ ملاقات کی۔ جبکہ اسی وفد نے پروفیسر اسرار الدین کے ساتھ اسلام آباد میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد، ایگزیٹیو ڈائریکٹر اسداللہ خان، مسلم یوتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید طاہر حجازیکے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ جبکہ لاہور میں روز کے تین رکنی وفد نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، دی پنجاب اسکولز، میزاب گروپ، آفاق اور دوسرے اداروں کا دورہ کیا۔ ان دوروں میں انہوں نیکئی نامور شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کی جن میں سید احسان اللہ وقاص، تشفین احمد بٹ، پروفیسر سلیم منصور خالد، صہیب محمود، امتیاز چودھری، شاہد وارثی، عامر زیب شامل ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات