مدینہ منورہ میں انجیبئرقاری محمد یوسف کے رہائش گاہ میں ”ایک شام اسیر کے نام“ کیموضوع پرایک نعتیہ محفل مشاعره کاانعقاد کیاگیا۔ مہمان خصوصی خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان

Print Friendly, PDF & Email

مدینہ منورہ(چترال میل رپورٹ)مدینہ منورہ میں انجیبئرقاری محمد یوسف کے رہائش گاہ میں ”ایک شام اسیر کے نام“ کیموضوع پرایک نعتیہ محفل مشاعره کاانعقاد کیاگیا۔جس کے مہمان خصوصی معروف عالم دین خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل اورصدر محفل حاجی پردوم خان تھے۔ اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواا جس کی سعادت انجیبئر قاری محمد یوسف نے حاصل کرلی۔اس موقع پر ممتاز سماجی کارکن عنایت اللہ اسیرنے حضورﷺ کے شان اقدس میں عقیدت کے پھول نجھاور کرتے ہوئے نبی آخرلزمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی معروف عالم دین خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے کہا کہ اس قسم کے بابرکت اور نورانی محفلوں میں شمولیت کرنے سے ایمان تازہ ہوتا ہے اور روح کو تقویت ملتا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ سیرت النبیﷺ کا مطالعہ ضرور کرے اور حضور ﷺ کے اخلاق، کردار، معاملات اور ان کا لوگوں کے ساتھ میل جول کے طریقوں کو اپنائے اور انہیں اپنے عملی زندگی میں لائے۔انہوں نے کہا کہ جولوگ مدینہ منورہ نوکریاں کرتے ہیں وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو مسجد نبوی نماز پڑھتے اور روضیہ مبارک کی دیدار کا سعادت حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جن کو حج اور عمرہ کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے وہ انتہائی خوش نصیب ہیں۔اس موقع پر مولانا کریم اللہ،مولانا انور نبی،اسد اللہ،محمد اقبال.میرباچاخان،رحمن الدین،عزیزخان،حبیب الرحمن،صابیر خان اور ریگر موجود تھے۔