چترال (نما یندہ چترال میل) ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی چترال برانچ کا نئی تزئیں وارائش شدہ دفتر کا افتتاح پیر کے روز کمپنی کے گروپ ہیڈ بزنس اینڈ اپریشن فیصل مراد کے ہاتھوں ہوا جس میں ریجنل ہیڈ شاہ رضا، ایریا ہیڈ (نارتھ) نصر اللہ جان، ہیڈ پراپرٹی منیجمنٹ وسیم انور، برانچ منیجر مبشر حسن، منیجر چترال محمد ضمیر اور اسسٹنٹ منیجر بشارت علی ملوک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں فیصل مراد نے کہاکہ ایچ بی ایف سی وزیر اعظم کی وژن کے مطابق بے گھر افرادکے لئے اپنا ٹھکانہ اورچھت فراہم کرنے کے لئے اپنے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے اور غیر ضروری دفتری پیچیدگیوں سے بچتے ہوئے قرضہ جات کے حصول کو یقینی بنانا ہے اور نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کی لانچنگ کے ساتھ ہاؤسنگ فنانس میں اس کمپنی کا کردار نئی شکل اختیار کرگئی ہے۔ مسٹر مراد نے کہاکہ ہم حکومت پاکستان کے اس عظیم اور تاریخی ہاؤسنگ منصوبے کا حصہ بننے کی تیاریوں میں مصروف اور منتظر ہیں اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (NAPHDA)کے ساتھ قریبی تعلق کار قائم کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ HBFCملک کا سب سے قدیم اور بڑا ہاؤس فنانسنگ ادار ہ ہے جوکہ گھر خریدنے، تعمیر کرنے، تزئین وارائش کرنے اور دوسرے متعلقہ مقاصد کے لئے ضروری فنانس فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کمپنی کے ملک بھر میں 41شہروں میں واقع 51شاخیں خدمت میں مصروف ہیں اور انہوں نے چترال برانچ کے عملے پر زور دیا کہ وہ اس پسماندہ علاقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں۔ انہوں نے فیتہ کاٹ کر نئی دفتر کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا جس میں شہر کے معززیں اور کاروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے بھی کثیر تعدادمیں موجود تھے۔ نئی تزئیں وارائش کے عمل سے گزرنے والی یہ صوبے میں دوسری اور ملک بھر میں پانچواں شاخ بتایاجاتا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات