اتالیق آڈہ چترال کے ایک رہائشی کمرے میں کوئلے کا گیس بھرنے سے ایک شخص جان بحق اور دو شدید بیہوش ہو گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) اتالیق آڈہ چترال کے ایک رہائشی کمرے میں کوئلے کا گیس بھرنے سے ایک شخص جان بحق اور دو شدید بیہوش ہو گئے۔ بیہو ش افراد کی جانیں بعد آزان ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں فوری علاج فراہم کرکے بچالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات آتالیق اڈہ چترال میں منشیوں کیلئے مخصوص رہائشی کمرے میں سردی سے بچنے کیلئے کوئلہ جلا کر تین افراد منشی عزیز الرحمن ساکن موری لشٹ، کامران ساکن چارسدہ اور محمد حکیم ساکن سینگور سو گئے۔ لیکن منگل کے دن سہ پہر تک جب ان کا پتہ نہ چلا۔ تو ایک اور منشی ان کے پیچے کمرے تک گیا۔ جہاں عزیز الرحمن کو مردہ جبکہ کامران اور محمد حکیم کو بیہوشی کی حالت میں پایا۔ جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی۔ بعد آزان بیہوش افراد کو ہسپتال پہنچا کر علاج کیا گیا۔ جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ جان بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی ہے۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی گاوں روانہ کر دیا جائے گا۔ جبکہ پولیس واقعے کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔ چترال میں سلنڈر گیس اور کوئلے کے گیس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔